کامیاب سپورٹس فیسٹولز کے انعقاد کے بعد حکومت فاٹا بھر میں ترقیاتی کاموں کا جال بچھا نے‘یہاں کی محرومیوں کے خاتمے ،صحت مند معاشرے کی تکمیل کیلئے کوشاں ہے،کھیل کود دنیا میں ترقی کا زینہ تعلیم کا حصول ہے ،نوجوانوں کھیل کیساتھ تعلیم کے حصول کوبھی یقینی بنائیں،فاٹا کے کھلاڑیوں کو بین الااقومی سہولیات فراہم کرینگے،

گورنر خیبرپختونخوا اقبال ظفر جھگڑ کی دوسرے گورنر یوتھ سپورٹس فیسٹول کی افتتاحی تقریب سے خطاب

جمعہ 28 اپریل 2017 20:38

کامیاب سپورٹس فیسٹولز کے انعقاد کے بعد حکومت فاٹا بھر میں ترقیاتی کاموں ..
جمرود (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 اپریل2017ء) گورنر خیبرپختونخوا اقبال ظفر جھگڑ نے کہا ہے کہ کامیاب سپورٹس فیسٹولز کے انعقاد کے بعد حکومت کی کوشش ہے کہ فاٹا بھر میں ترقیاتی کاموں کا جال بچھا دے تاکہ یہاں کے لوگوں کے محرومیوں کا خاتمہ ہوسکے،صحت مند معاشرے کی تکمیل کیلئے کھیل کود بہت ضروری ہے کہ لیکن دنیا میں ترقی کا زینہ تعلیم کا حصول ہے ،نوجوانوں سے یہی کہنا ہے کہ کھیل کود کیساتھ ساتھ تعلیم کی حصول بھی یقینی بنائے تاکہ ایک روشن اور درخشاں مستقبل پایا جاسکے،میرے اقتدار میں آ نے کے بعد یہ دسواں فیسٹول ہے نوجوانوں کیساتھ محبت کا اظہار ہے، فاٹا کے کھلاڑیوں کو بین الااقومی سطح پر سہولیات فراہم کرینگے، جمرود سپورٹس کمپلیکس میں نائٹ کھیلوں کے انعقاد کیلئے انتظامات فراہم کئے جائینگے۔

(جاری ہے)

وہ جمعہ کو جمرود سپورٹس کمپلیکس میں شروع ہونیوالا دوسرا گورنر یوتھ سپورٹس فیسٹول کی افتتاحی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ تقریب میں ایم این اے الحاج شاہ جی گل افریدی ، سنیٹر مومن خان افریدی، فاٹا ایڈیشنل چیف سیکرٹری فدا محمد وزیر، سیکرٹری اے ائی اینڈ سی میاں محمد ، ڈائریکٹر سپورٹس فاٹا محمد نوازخان ،ایجنسی سپورٹس منیجرراہید گل ملاگوری، سیف الاسلام افریدی،الحاج تیمور افریدی سمیت فاٹا بھرسے 1894کھلاڑیوں نے شرکت کی۔

افتتاحی تقریب میں محسود سکائوٹس اور ایف سی نے خٹک ڈانس جبکہ وحید اچکزئی اور بختیار خٹک نے ملی نغمے پیش کئے جس سے حاضرین بہت محظوظ ہوئے۔اس فیسٹول میں 30گیمز کھیلے جائینگے جس میںاٹھارہ سو چورانوے کھلاڑی حصہ لے گے جبکہ یہ فیسٹول چار دن فاٹا کے مختلف گراونڈز پرجاری رہے گے۔ کھیلے رسہ کشی کے مقابلے میں خیبر ایجنسی کی ٹیم نے جبکہ ارچری کے مقابلے خیبرایجنسی کے خاتون کھلاڑی مسکان افریدی نے جیت لیا۔