ریاض پیرزادہ کے علاوہ مسلم لیگ ن کے 8 اراکین قومی اسمبلی اور 15 اراکین صوبائی اسمبلی استعفی دینے کیلئے تیار ہیں: مبشر لقمان کا دعوی

muhammad ali محمد علی جمعہ 28 اپریل 2017 19:00

ریاض پیرزادہ کے علاوہ مسلم لیگ ن کے 8 اراکین قومی اسمبلی اور 15 اراکین ..
اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔28اپریل2017ء) مبشر لقمان کا دعوی ہے کہ ریاض پیرزادہ کے علاوہ مسلم لیگ ن کے 8 اراکین قومی اسمبلی اور 15 اراکین صوبائی اسمبلی استعفی دینے کیلئے تیار ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پاناما کیس کا فیصلہ آنے کے بعد سے حکمراں جماعت مسلم لیگ ن کیلئے ہر گزرتے دن کیساتھ مشکلات میں اضافہ ہوتا چلا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

معروف صحافی مبشر لقمان کی جانب سے دعوی کیا گیا ہے کہ پاناما کیس فیصلے کے بعد مسلم لیگ ن کی صفوں مین دراڑیں پڑ چکی ہیں۔

مسلم لیگ ن کے کئی اراکین قومی و صوبائی اسمبلی استعفی دینے پر غور کر رہے ہیں۔ ان میں سے ایک رہنما اور وفاقی وزیر ریاض حسین پیرزادہ نے اپنی وزارت اور اسمبلی کی رکنیت دونوں سے استعفی دے دیا ہے۔ جبکہ مسلم لیگ ن کے مزید 8 اراکین قومی اسمبلی اور 15 اراکین صوبائی اسمبلی بھی ریاض حسین پیرزادہ سے رابطے میں ہیں۔ یہ اراکین اسمبلی مسلم لیگ ن کی قیادت سے شدید نالاں ہیں اور جلد اپنی رکنیتوں سے استعفی دینے کا اعلان کر دیں گے۔