آئی ٹی ٹیکنالوجی کو فروغ دینا حکومت پنجاب کا ایک بڑا کارنامہ ہے‘ میاں عرفان دولتانہ

انفارمیشن ٹیکنالوجی کے ذریعے کئی محکموں میں انقلابی تبدیلیاں کی ہیں، رہنما ن لیگ

جمعہ 28 اپریل 2017 20:00

آئی ٹی ٹیکنالوجی کو فروغ دینا حکومت پنجاب کا ایک بڑا کارنامہ ہے‘ میاں ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 اپریل2017ء) مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی میاں عرفان دولتانہ نے کہا ہے کہ آئی ٹی ٹیکنالوجی کو فروغ دینا حکومت پنجاب کا ایک بڑا کارنامہ ہے اور اس حوالے سے سابق انسپکٹر جنرل پولیس مشتاق سکھیرا کی کاوشیں لائق تحسین ہیں،جن کے پختہ عزم کی بدولت ہی یہ کارنامہ سرانجام دیا گیاہے انہوںنے کہاکہ پنجاب حکومت نے صوبے کے تمام سرکاری سکولو ںمیں آئی ٹی لیبز قائم کی ہیں اور اب سکولوں میں 50ہزار ٹیبلٹس دئیے جا رہے ہیں جو کہ جدید نظام سے مستفید ہونے کی جانب ایک اور اقدام ہے انہوںنے کہاکہ پاکستان کا مستقبل انفارمیشن ٹیکنالوجی سے جڑا ہے ،جدید علوم کو فروغ دے کر ہی ہم تیز رفتاری سے آگے بڑھ سکتے ہیں- انہوںنے کہاکہ بیدیا ں روڈ پر قائم ہونے والی انفارمیشن ٹیکنالوجی یونیورسٹی ہر لحاظ سے ایک شاہکار ہوگی جس سے ہمارے نوجوان مزید با اختیار ہوںگے او راس یونیورسٹی کے قیام کے لئے مالی سال کے بجٹ میں فنڈ مختص کئے جائیں گی-پنجاب حکومت نے انفارمیشن ٹیکنالوجی کے ذریعے کئی محکموں میں انقلابی تبدیلی کی ہیں۔