ڈی آئی جی پشاور کا بیٹا قتل کیس ،گرفتار ملزم جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا

جمعہ 28 اپریل 2017 19:48

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 اپریل2017ء) کراچی کی مقامی عدالت نے ڈی آئی جی پشاورکے بیٹے عمیر شہاب قتل کے مقدمہ میںگرفتارملزم فقیر محمد کو 11 مئی تک جوڈیشل ریمانڈ پرجیل بھیج دیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جوڈیشنل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت نے ڈی آئی جی انسپکشن اینڈ انکوائریزپشاورکے بیٹے عمیر شہاب کے قتل کے مقدمہ میںگرفتارملزم فقیر محمد کو 11 مئی تک جوڈیشل ریمانڈ پرجیل بھیج دیا، ملزم فقیر محمد پرالزام ہے کہ اس نے ڈیفنس خیابان سحر میں ڈی آئی جی پشاورکے بیٹے کورقم نہ ملنے پر قتل کردیاتھا۔

کیس کی سماعت کے دوران ملزم فقیر محمد جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں پیش کیا گیا۔ تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ ملزم فقیر محمد ڈی آئی جی کے گھر کا محافظ تھا،ملزم پر 27 سال کے عمیر شہاب کو گلے میں پھندا ڈال کر قتل کرنے کا الزام ہے۔پولیس نے عدالت کو بتایا کہ ملزم فقیر محمد سے آلہ قتل برآمد کرلیا گیاہے۔ملزم کیخلاف ڈی آئی کی اہلیہ کی مدعیت میں مقدمہ درخشاں تھانے میں درج ہے۔

متعلقہ عنوان :