ْ اقوام متحدہ روس پر شام میں جنگ بندی اور پیشگی امن مذاکرات کے لئے دبائو بڑھائے ، امریکہ

جمعہ 28 اپریل 2017 19:22

اقوام متحدہ ،امریکہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 اپریل2017ء) اقوام متحدہ میں امریکی سفیر نکی ہیلے نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل پر زور دیا ہے کہ وہ شام میں جنگ بندی اور پیشگی امن مذاکرات کے لئے روس پردبائو بڑھائے ۔

(جاری ہے)

عرب نیوز کے مطابق شام میں انسانی بحران کی بگڑتی صورتحال پر کونسل اجلاس میں کہا گیا ہے کہ شام میں بحران کے خاتمے کے لئے روس پر دبائو بڑھانے کی اشد ضرورت ہے کیونکہ روس ہی اس صورتحال پر قابو پا سکتا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ شام کے محصور علاقوں میں امداد پہنچانے کے لئے بشار الاسد سے اجازت کی اپیلیں ناکام ہو چکی ہیں اور اب تمام توجہ صدر بشالالاسد کے اہم اتحادی پرہونی چاہیئے ۔ امریکی سفیر نے کہا کہ امن مذاکرات اور سیاسی حل کے لئے روس اپنا وعدہ پورا کرے ۔