کالج میں طالبات کی تعداد اڑھائی ہزار ہے،سات باقاعدہ لیکچرز کی آسامیاں خالی ہیں،پرنسپل مقصودہ سلطانہ

جمعہ 28 اپریل 2017 19:22

چکوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 اپریل2017ء) گورنمنٹ کالج برائے خواتین چکوال کی پرنسپل میڈم مقصودہ سلطانہ نے جمعہ کے روز بتایا کہ کالج میں طالبات کی تعداد اڑھائی ہزار تک پہنچ چکی ہے اور اس وقت سات باقاعدہ لیکچرز کی آسامیاں خالی ہیں جن پر کنٹریکٹ پر بھرتیاں کر کے کام چلایا جا رہا ہے پورے ضلع میں خواتین کی یہ قدیمی درسگاہ ہے، وہ اپنے دفتر میں اخبار نویسوں سے گفتگو کر رہی تھیں انہوں نے بتایا کہ سر دست پوسٹ گریجویٹ کی کلاسز شروع کرنے کیلئے انفرا سٹرکچر موجود نہیں تا ہم یہاں پر فیکلٹی فراہم کر کے کلاسز شروع کی جا سکتی ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ کالج میں آڈیٹوریم کی اشد ضرورت ہے کیونکہ موجودہ ہال میں تمام طالبات کی گنجائش نہیں ہے ۔