ہلکے بادلوں کی وجہ سے موسم کافی معتدل رہا

جمعہ 28 اپریل 2017 19:22

چکوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 اپریل2017ء) جمعہ کے روز ہلکے بادل بھی چھائے رہے جس کی وجہ سے موسم کافی معتدل رہا اوردرجہ حرارت بعد دوپہربھی 36ڈگری سنٹی گریڈہی رہا۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات اور ابو سقراط نے ہفتہ ، اتوار اور پیر کو موسم معتدل رہنے اور درجہ حرارت 20اور تیس سنٹی گریڈ کے درمیان رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔ چار مئی تک موسم کی صورتحال اسی طرح رہے گی جبکہ پانچ مئی کو گرمی کا ایک نیا سلسلہ شروع ہوگا اور گرمی کی حدت میں بھی اضافہ ہوگااور درجہ حررات 40سینٹی گریڈ تک پہنچے کے امکانات ہیں ۔ ہفتے 29اپریل کو ہلکی بارش کا امکان بھی ظاہر کیا گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :