ملہال مغلاں میں ویگن غفلت اور لاپرواہی سے چلانے والا ڈرائیور گرفتار

جمعہ 28 اپریل 2017 19:22

ملہال مغلاں میں ویگن غفلت اور لاپرواہی سے چلانے والا ڈرائیور گرفتار
چکوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 اپریل2017ء) ملہال مغلاں میں ویگن غفلت اور لاپرواہی سے چلانے والے ڈرائیور کو پٹرولنگ پولیس نے دھڑ لیا ۔

(جاری ہے)

اے ایس آئی محمد اسد نے استغاثہ دیا کہ ویگن جس کو ڈرائیور سعیداقبال ولد محمد ضمیر ساکن جہلم جوویگن کو نہایت غفلت اور لا پرواہی سے چلاتے ہوئے آیا اور اس نے اپنی اور عوام کی جان کو خطرے میں ڈالا ۔ ویگن اور ڈرائیور کو ملہال مغلاں چوکی کے حوالے کر دیا جہاں پر اے ایس آئی محمد اکرم نے مقدمہ درج کر کے ملزم ڈرائیور کو جوڈیشل لاک اپ بھجوا دیا ۔

متعلقہ عنوان :