محکمہ تعلیم چکوال عدم دستیاب سہولیات کے حامل سکولوں کی تفصیلی رپورٹ پیش کرنے،ڈپٹی کمشنر

جمعہ 28 اپریل 2017 19:19

چکوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 اپریل2017ء) ڈپٹی کمشنر چکوال ڈاکٹر عمر جہانگیر نے محکمہ تعلیم چکوال کو عدم دستیاب سہولیات کے حامل سکولوں کی تفصیلی رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا ۔ انہوں نے کہا کہ جن سکولوں میں سہولیات نہیں ہیں ان کی فراہمی کا کام ترجیحی بنیادوں پرکیا جائے اس امر کا فیصلہ ڈی سی آفس میں ڈسٹرکٹ ریویوکمیٹی کے حوالے سے منعقد ایک اجلاس میں کیا گیا،اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو چکوال تنویر الرحمن ، سی ای او ایجوکیشن چکوال ڈاکٹر غلام مرتضٰی ، ڈی او مانیٹرنگ ، ڈی ای او ، ڈی ڈی ای اوز ، اے ای اوز او ر ایکسین بلڈنگ کے علاوہ دیگر متعلقہ محکموں نے بھی شرکت کی اجلاس کو سلائیڈ کی مدد سے محکمہ تعلیم کی ماہانہ کارکردگی کے حوالے سے بریفنگ دی گئی، محکمہ تعلیم کی ترقیاتی سکیموںکے حوالے سے ایکسیئن بلڈنگ نے اجلاس کو بتایا کہ حکومت کی جانب سے محکمہ تعلیم چکوال کیلئے 246چھوٹی چھوٹی ترقیاتی سکیمیں جن کی لاگت 44-550ملین روپے رکھی گئی ہے جن میں ایجوکیشن کمپلیکس بھی شامل ہے دو سکیمیں مکمل ہو چکی ہیں 20پر کام جاری ہے جبکہ 224سکیموں پر کام آلاٹ کیا جا چکا ہے اجلاس میں محکمہ تعلیم چکوال کی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے کیلئے اہم فیصلے کیے گئے ۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر نے سی ای اوایجوکیشن کو ہدایت کی کہ ایسے اے ای اوز جن کی مسلسل کارکردگی بڑی ہے اور جن کی کارکردگی میں کمی آرہی ہے ان کے ساتھ ایک اجلاس رکھا جائے تا کہ ان سے بازپر س کی جا سکے ۔

متعلقہ عنوان :