سکولوں میں ڈراپ آوٹ کوکنٹرول کرنےکیلئےبچوں کودودھ اوربسکٹ دینےکافیصلہ

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 28 اپریل 2017 18:19

سکولوں میں ڈراپ آوٹ کوکنٹرول کرنےکیلئےبچوں کودودھ اوربسکٹ دینےکافیصلہ
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔آئی پی اے۔28اپریل2017ء): پنجاب حکومت نے ڈراپ آوٹ کوکنٹرول کرنےکیلئےسکولوں میں بچوں کودودھ اوربسکٹ دینےکافیصلہ کرلیاہے،حکومتی حکمت عملی کے تحت پنجاب کے گیارہ اضلاع میں بچوں کوبطورلنچ میں دودھ اور بسکٹ دیےجائیں گے۔میڈیارپورٹس کے مطابق محکمہ سکولز ایجوکیشن پنجاب نے ڈراپ آؤٹ کنٹرول کرنے کیلئے نئی حکمت عملی تشکیل دی ہے۔

(جاری ہے)

پنجاب حکومت نےبچوں کوماہانہ وظیفے کے بعد اب بسکٹ اور دودھ فراہم کرنے کابھی فیصلہ کرلیاہے۔ جس کے تحت ابتدائی طور پروسطی اورجنوبی پنجاب کےایسے11اضلاع کومنصوبے میں شامل کیاگیاہے۔جہاں ڈراپ آؤٹ شرح زیادہ ہے۔ان اضلاع میں ڈیڑھ ڈیڑھ سو سکولوں کے ایک لاکھ سے زائد بچے منصوبے سے مستفید ہوں گے۔تین کروڑ روپے لاگت پرمحیط منصوبے کوورلڈ فوڈ پروگرام کے تعاون سے شروع کیا جارہاہے۔منصوبے کوجلددوسرے اضلاع میں بھی پھیلادیاجائیگا۔