لاڑکانہ ، اہل علاقہ نے 4سالہ بچی کے اغوا کی کوشش ناکام بنادی ،ملزم پولیس کے حوالے

جمعہ 28 اپریل 2017 19:14

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اپریل2017ء) لاڑکانہ میں نشے کے عادی شخص کی جانب سے چار سالہ بچی کو مبینہ طور پراغوا کرنے کی کوشش، بچی کی چیخ و پکار پر علاقہ مکینوں نے پہنچ کر نشے کے عادی شخص کی دھلائی کرتے ہوئے پولیس کے حوالے کردیا، واقعہ کا مقدمہ درج نہ ہوسکا۔ تفصیلات کے مطابق لاڑکانہ شہر کے تھانہ دڑی کے حد ریلوے اسٹیشن کے علاقے میں چار سالہ بچی فاطمہ کھوسو کو مبینہ طور پر نشے کے عادی سنتوش کمار نامی شخص نے اغوا کرنے کی کوشش کی بچی کی چیخ و پکار پر اہل علاقہ نہ پہنچ کر سنتوش کمار کی دھلائی کی اور اسے پولیس کے حوالے کردیا۔

اس موقع پر بچی کے والدہ صغریٰ کھوسو نے بتایا کہ ہم میہڑ کے رہائشی ہیں سال 2010 کے سیلاب کے بعد سے یہاں لاڑکانہ میں رہائش پذیر ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے الزام لگاتے ہوئے بتایا کہ نشے کے عادی شخص سنتوش کمار نے میری چار سالہ بیٹی سے پیسے چھین کر اسے اغوا کرنے کی کوشش کی ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ واقعے کا نوٹس لے کر تحفظ دی جائے۔ بچی کی اغوا میں گرفتار نشے کے عادی شخص سنتوش کمار نے بتایا کہ میں ہیروئن اوردیگر نشے آور چیزیں استعمال کرتا ہوں جبکہ ان کے لیے میرے پاس پیسے نہیں تھے جس کے لیے بچی کے ہاتھوں میں پیسے دیکھ پر میں صرف پیسے چھیننے کی کوشش کی ہے جبکہ بچی کو اغوا نہیں کیا۔ دوسری جانب آخری اطلاع موصول ہونے تک واقعے کا مقدمہ درج نہ ہوسکا تھا۔

متعلقہ عنوان :