آپریشن ضرب عضب کے نتیجے میں فا ٹا ہی نہیں پورے ملک میں امن قائم ہواہے ،اقبال ظفرجھگڑا

امن و امان کا یہ تسلسل برقرار رکھنا عوام کے بہتر مستقبل ،ملک کی ترقی کیلئے انتہائی ضروری ہے، فاٹاکے نوجوان صلاحیتوں کے اعتبار سے کسی سے کم نہیں ،خواہش ہے قبائلی نوجوانوںکو قومی اور عالمی سطح پر اپنی صلاحیتوں کے اظہار کے مواقع ملیں ،گورنرخیبرپختونخواکاتقریب سے خطاب

جمعہ 28 اپریل 2017 19:11

آپریشن ضرب عضب کے نتیجے میں فا ٹا ہی نہیں پورے ملک میں امن قائم ہواہے ..
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اپریل2017ء) گورنرخیبرپختونخواانجینئراقبال ظفرجھگڑانے کہاہے کہ آپریشن ضرب عضب کے نتیجے میں فا ٹا ہی نہیں بلکہ پورے ملک میں امن قائم ہواہے اور امن و امان کا یہ تسلسل برقرار رکھنا عوام کے بہتر مستقبل اورملک کی ترقی کیلئے انتہائی ضروری ہے۔انہوں نے مزید کہاکہ فاٹا ہی نہیں پورے ملک میں امن و استحکام کا یہ ما حول وزیر اعظم جناب محمد نواز شریف کی قیادت میں قوم کے جرائتمندانہ فیصلوں اور کردار کا نتیجہ ہے۔

وہ جمعہ کے روز خیبرایجنسی کی تحصیل جمرودمیں دوسرے گورنرفاٹایوتھ فیسٹیول کی افتتاحی تقریب سے خطاب کررہے تھے۔ تقریب میں فاٹاپارلیمنٹیرین ناصرخان آفریدی،حاجی شاہ جی گل آفریدی،سینیٹرمومن خان، فاٹاسیکرٹریٹ کے حکام اور کھلاڑیوں کی بڑی تعدادنے شرکت کی۔

(جاری ہے)

یہ فیسٹیول یکم مئی تک جاری رہے گی۔ فیسٹیول میں 30 مختلف کھیلوں میںفاٹابھرکے 1894 کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں۔

گورنرنے کہاکہ حکومت فاٹا میں صحت اورتعلیم کے فروغ کے ساتھ ساتھ کھیلوں کی سرگرمیوں کے فروغ پربھی توجہ دے رہی ہے اور اس ضمن میں خیبرایجنسی کی تحصیل تیراہ ، شمالی اور جنوبی وزیرستان میں سپورٹس سٹیڈیم قائم کئے جائیں گے۔انہوں نے جمرود سپورٹس کمپلیکس میں فلڈلائٹس کی منظوری بھی دی۔ گورنرنے کہاکہ فاٹاسرزمین پرتاریخ میں پہلی دفعہ اپنی نوعیت کے اس میگاایونٹ کاانعقاد کیاجارہاہے جس کی کوئی مثال نہیں ملتی۔

انہوں نے کہاکہ نوجوان قو م کامستقبل اورمعمارہیں ۔ انہوں نے کہاکہ فاٹاکے نوجوان صلاحیتوں کے اعتبار سے کسی سے کم نہیں اور ان کی خواہش ہے کہ قبائلی نوجوانوںکو قومی اور بین الاقوامی سطح پر اپنی صلاحیتوں کے اظہار کے مواقع ملیں اور وہ اپنا ہی نہیں ملک و قوم کا نام بھی عالمی سطح پر اجاگر کر سکیں۔انہوں نے کہاکہ ایک سال قبل جب انہوںنے ذمہ داریاں سنبھالیںتو پورے فا ٹا میں نقل مکانی کر نے والے قبائل کا محض 35فیصداپنے آبائی علاقوں کو لوٹے تھے اوراب محض دس فیصد ٹی۔

ڈی۔پیز کی واپسی باقی ہے اورتوقع ظاہر کی کہ باقی ماندہ ٹی ڈی پیز بھی بہت جلد اپنے گھروں کو لوٹ جا ئیں گے۔انہو ںنے کہاکہ فا ٹا کے سکولوں میں اساتذہ کی حاضری یقینی بنانے کیلئے Independent Monitoring System قائم کیاجارہاہے۔ فا ٹا میں معاشی سرگرمیوں کے فروغ کیلئے معیشت کے تمام شعبوں پر توجہ دی جا رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہاکہ فاٹا میں الیکٹرانکس سروس سسٹم قائم کیا جا ئے گا جس کی بدولت ایک ہی چھت تلے تمام شعبوں کے تحت دستیاب سہولتوں کا حصول ممکن ہو سکے گا۔

گورنرنے اس موقع پر فاٹایوتھ فیسٹیول کی شاندار انعقاد پر منتظمین کو مبارکباددی ۔ گورنرنے جمعہ کے روز خیبرکالج آف ڈینٹسٹری کے کانوکیشن میں طلباء وطالبات میںاسناد بھی تقسیم کیں۔تقریب میں خیبرمیڈیکل یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹرحفیظ اللہ،کالج کے پرنسپل پروفیسرڈاکٹرغلام رسول، فیکلٹی اراکین اورطلباء وطالبات نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :