ایف بی آر نے 9کروڑ سے زائد کی نا دہندہ مکہ شوگر ملز کے تمام اکائونٹس منجمد کر دئیے

جمعہ 28 اپریل 2017 19:11

ایف بی آر نے 9کروڑ سے زائد کی نا دہندہ مکہ شوگر ملز کے تمام اکائونٹس ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اپریل2017ء) فیڈرل بورڈ آف ریو نیو کارپویٹ کمشنرزون II نے مکہ شوگر ملز کے تمام اکائونٹس منجمد کر دئیے ۔

(جاری ہے)

مکہ شو گر ملز کے ذمہ انکم ٹیکس 2011-12ء کی مد میں 9 کروڑ 30 لاکھ روپے واجب الادا ہیں۔ایف بی آر کے مطابق مکہ شوگر ملز نے نوٹس کے اجراء کے باوجود انکم ٹیکس ادا نہ کیا جس پر گزشتہ روز کارپوریٹ کمشنر زون II نے تمام بنک اکائونٹس منجمدکر کے ریکوری کے لئے کاروائی شروع کر دی ہے۔

متعلقہ عنوان :