وزیر مملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی انوشہ رحمان 18 مئی کو 10ویں سالانہ ٹیلی کون کانفرنس سے خطاب کریں گی

جمعہ 28 اپریل 2017 19:11

وزیر مملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی انوشہ رحمان 18 مئی کو 10ویں سالانہ ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اپریل2017ء) وزیر مملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی و مواصلات انوشہ رحمان شیمراک کانفرنسز انٹرنیشنل کے تحت 18مئی کو اسلام آباد میں ہونے والی دسویں پاکستان ٹیلی کمیونیکشن اینڈ آئی سی ٹی کانفرنس(ٹیلی کون)میں مہمان خصوصی ہوں گی۔مقامی ہوٹل میں منعقد ہونے والی اس کانفرنس کی تھیم ’’پاکستان انقلابی ٹیکنالوجیز اور سالوشن کے دہانے پر‘‘ ہے۔

پاکستان ٹیلی کمیو نیکشن اتھارٹی کے چیئرمین سید اسماعیل شاہ اس موقع پر کلیدی خطا ب کرینگے جبکہ دیگر اہم مقررین میں آئی سی ٹی آر اینڈ ڈی فنڈ کے چیف ایگزیکٹیو یوسف حسین اور پاکستان سافٹ ویئر ہاؤس ایسوسی ایشن کی صدر جہاں آرا ء شامل ہیں۔شیمراک کمیو نیکیشنز پرائیویٹ لمیٹڈ کے صدر و سی ای او مینن روڈریگس کا کہنا ہے کہ گزشتہ ایک دہائی سے ٹیلی کون کانفرنس ملک میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کی ترقی میں اہم کردار ادا کررہی ہے ،یہ ایک ایسا پلیٹ فارم ہے جہاں انفارمیشن ٹیکنالوجی اور مواصلات کے شعبے سے وابستہ ملکی اور بین الاقوامی ماہرین اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہیں اور اس پلیٹ فارم پر انفارمیشن ٹیکنالوجی اور مواصلات کے نئے رجحانات بھی زیر بحث آتے ہیں۔

(جاری ہے)

شیمراک کانفرنسز انٹرنیشنل کے تحت اور پی ٹی اے و دیگر متعلقہ وزارتوں کے اشتراک سے اس کانفرنس کا انعقاد ہر سال کیا جاتا ہے جہاں متعلقہ وزارتوں،آئی ٹی انڈسٹری ،تعلیمی اداروں،ریگولیٹرز ،ٹیکنالوجسٹ اور میڈیا سے تعلق رکھنے والے افراد کی کثیر تعداد شریک ہوتی ہے ۔اس کانفرنس میں ماہرین پاکستان میں تیزی سے ترقی پانے والے اس سیکٹر میں موجود مواقعوں اور چیلنجز سے متعلق تبادلہ خیال کرینگے ،کانفرنس میں سائبر کرائم پر قابو پانے کے حوالے سے قوانین کی تشکیل ،ڈیٹا سیکورٹی اور معلومات کی بحفاظت فراہمی کے معاملات بھی زیر بحث آئینگے۔

متعلقہ عنوان :