Live Updates

کوئی بعید نہیں شریف خاندان نے عمران خان کو 10 ارب روپے کی پیشکش کی ہوگی ‘ اعتزاز احسن

عمران خان کسی مصلحت کے تحت نام نہیں لے رہے ،معاملہ عدالت میں چلا گیا تو پھر عمران خان کو ثبوت بھی دینا ہونگے

جمعہ 28 اپریل 2017 19:11

کوئی بعید نہیں شریف خاندان نے عمران خان کو 10 ارب روپے کی پیشکش کی ہوگی ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اپریل2017ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما سینیٹر اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ کوئی بعید نہیں شریف خاندان نے عمران خان کو 10 ارب روپے کی پیشکش کی ہوگی کیونکہ سیاسی مخالفین کو خریدنا (ن)لیگ کا وطیرہ ہے۔

(جاری ہے)

لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شریف خاندان ماضی میں بھی سیاسی مخالفین کو خریدتے رہے ہیں اور کوئی بعید نہیں ان لوگوں نے عمران خان کو بھی پیشکش کی ہو ۔

اعتزازاحسن نے کہا کہ عمران خان کسی مصلحت کے تحت پیشکش کرنے والے کا نام نہیں لے رہے لیکن اگر یہ معاملہ عدالت میں چلا گیا تو پھر عمران خان کو ثبوت بھی دینا ہوں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاناما کے فیصلے کے بعد وفاقی حکومت نے عارضی طور پر لوڈشیڈنگ ختم کی ہے جبکہ دیہی علاقوں میں بجلی نا م کی کوئی چیز نہیں آتی ۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :