حکومت اور اسمبلیوں کی کارکردگی سے مایوس ہو کر عدلیہ کا دروازہ کھٹکھٹا رہے ہیں ،خواجہ اظہار

ہر کالے قانون کی مخالفت کے باوجود حکومت نے من مانی جاری رکھی ہے ، امید کرتے ہیں عدلیہ جلد فیصلہ کرے گی،رہنما ایم کیو ایم

جمعہ 28 اپریل 2017 18:44

حکومت اور اسمبلیوں کی کارکردگی سے مایوس ہو کر عدلیہ کا دروازہ کھٹکھٹا ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اپریل2017ء) سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خواجہ اظہار الحسن نے کہا ہے کہ حکومت او اسمبلیوں کی کارکردگی سے مایوس ہو کر عدلیہ کا دروازہ کھٹ کھٹا رہے ہیں ۔ ہر کالے قانون کی مخالفت کے باوجود حکومت نے من مانی جاری رکھی ہے ۔ امید کرتے ہیں کہ عدلیہ جلد فیصلہ کرے گی اور عوام کو بااختیار بنائے گی ۔

یہ بات انہوں نے جمعہ کو سندھ اسمبلی کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی ۔ انہوں نے کہا کہ آئینی جنگ جاری رہے گی ۔

(جاری ہے)

حکومت کے شاہی بل عدالتوں نے بل ڈوز کرا دیں گے ۔ ایک سوال کے جواب میں کہا کہ تمام نادرا سینٹرز پر کمیشن مافیا موجود ہے ۔ چوہدری نثار نوٹس لیں ۔ اورنگی ٹاؤن کے پانچ لاکھ شہریوں کو شناختی کارڈ نہیں دیئے جا رہے ہیں اور ان کے شناختی ریونیو بھی نہیں کیے جا رہے ہیں ۔ تصدیق کے لیے پولیس 25 ہزار روپے مانگ رہی ہے ۔ کراچی میں رہائش پذیر پختونوں کو بھی شناختی کارڈ کے حصول میں شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔ ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ ہمارے کیسز کے فیصلے پیپلز پارٹی کو دوبارہ برسر اقتدار نہیں آنے دیںگے ۔

متعلقہ عنوان :