آغا سراج درانی کی ایم کیو ایم کے رکن عبدالرؤف صدیقی کو ’’ سیرت خیر البشر ‘‘ کے نام سے کتاب لکھنے پر مبارکباد

جمعہ 28 اپریل 2017 18:44

آغا سراج درانی کی ایم کیو ایم کے رکن عبدالرؤف صدیقی کو ’’ سیرت خیر ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اپریل2017ء) سندھ اسمبلی کے اجلاس میں اسپیکر آغا سراج درانی نے ایم کیو ایم کے رکن عبدالرؤف صدیقی کو ’’ سیرت خیر البشر ‘‘ کے نام سے ضغیم کتاب لکھنے پر مبارکباد پیش کی اور ان کے اس عمل کو قابل تحسین قرار دیا اور عزم کیا کہ وہ خود بھی اس کتاب کا مطالعہ کریں گے اور دوسروں کو بھی اس کتاب کا مطالعہ کرنا چاہئے ۔

سندھ اسمبلی کا اجلاس دو دن کے وقفہ کے بعد جمعہ کو پونے دو گھنٹے تاخیر سے 11 بجکر 42 منٹ پر شروع ہوا ۔ تلاوت کلام پاک ، نعت رسول مقبولؐ اور فاتحہ خوانی کے بعد اسپیکر نے کہا کہ دو روز قبل اجلاس کے بعد سندھ اسمبلی کے آڈیٹوریم میں م نے ایڈز سے آگہی کے حوالے سے ارکان اسمبلی کا سیشن رکھا لیکن افسوس یہ ہے کہ بہت کم لوگ شریک ہوئے ۔

(جاری ہے)

مسلم لیگ (فنکشنل) ، مسلم لیگ (ن) اور تحریک انصاف کا کوئی ایک رکن بھی شریک نہیں ہوا جبکہ پیپلز پارٹی اور ایم کی وایم کے کچھ ارکان شریک ہوئے ۔

انہوں نے کہا کہ یہ سیشن انتہائی معلوماتی تھا اور ہمیں یہ معلومات حاصل کرکے دوسروں تک پہنچانا چاہئے تاکہ اس موذی مرض سے بچا جا سکے ۔ اجلاس کے اختتام سے قبل ڈپٹی اسپیکر شہلا رضا نے سندھ اسمبلی کے اجلاس میں گورنر سندھ کی جانب سے سندھ ڈھانچے کی ترقی و نگہداشت محصول بل 2017 کی منظوری کا اعلان بھی کیا ۔ یاد رہے کہ یہ وہی بل ہے ، جس کو گورنر نے اپنے خصوصی پیغام کے ساتھ اسمبلی میں بھیجا تھا اور اسمبلی نے دوبارہ من و عن اس کو منظو رکیا ۔ سندھ اسمبلی کا اجلاس تقریباً دو گھنٹے جاری رہنے کے بعد ڈپٹی اسپیکر نے تقریباً دو بج منگل کی دوپہر دوبجے تک کے لیے ملتوی کیا ۔ پیر کو اجلاس یوم مزدور کی وجہ نہیں ہو گا ۔