وفاقی وزیر داخلہ کا نارتھ ناظم آبادکراچی میں نادرا میگا سنٹر کا افتتاح

نادرا میگا سنٹربننے سے عوام کو آسانی ہو گی‘ لوگوں کو ایک جگہ شناختی کارڈ بنوانے اور مسائل کے حل میں مدد ملے گی،چوہدری نثار

جمعہ 28 اپریل 2017 18:24

وفاقی وزیر داخلہ کا نارتھ ناظم آبادکراچی میں نادرا میگا سنٹر کا افتتاح
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 اپریل2017ء) وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد میں نادرا میگا سنٹر کا افتتاح کر دیا‘ وزیر داخلہ نے کہا ہے کہ نادرا میگا سینٹر بننے سے عوام کو آسانی ہو گی‘ لوگوں کو ایک جگہ شناختی کارڈ بنوانے اور مسائل کے حل میں مدد ملے گی۔ جمعہ کو وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد میں نادرا سینٹر کا افتتاح کیا۔

اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے وزیر داخلہ چوہدری نثار نے کہا کہ نادرا میگا سینٹر بننے سے عوام کو آسانی ہو گی۔ لوگوں کو ایک جگہ شناختی کارڈ بنوانے ‘ مسائل کے حل میں مدد ملے گی۔ وزیر داخلہ نے حکام کو ہدایت کی کہ شناختی کارڈ کے سلسلے میں جو بھی مسائل ہیں حل کریں۔

(جاری ہے)

لوگوں کا رویہ اگر سخت ہو تو بھی ان کا مسئلہ حل کریں۔ میگا سینٹر میں ون ونڈو کے تحت 23 کائونٹرز قائم کئے گئے ہیں۔

2 کائونٹرز کارڈز کی تقسیم جبکہ 2 فارم جمع کرانے کیلئے قائم کئے گئے ہیں۔ میگا سنٹر میں 86 افراد تعینات کئے گئے ہیں جو 3 شفٹوں میں کام کریں گے۔ نادرا میگا سینٹر میں 4 معلومات کے کائونٹر جبکہ 2 ضعیف افراد کیلئے ہیں۔ کراچی جنوبی اور کورنگی کے نواح میں آباد افراد میگا سنٹر سے استفادہ کریں گے۔ میگا سنٹر میں 150 افراد کے بیٹھنے کا انتظام کیا گیا ہے۔ سینٹر سے ایک دن میں 1600 افراد استفادہ کر سکیں گے۔ …(رانا)