کراچی کی5 لاکھ شناختی کارڈز بلاک کئے جانے کی بات سرا سر غلط،ملک بھر میں تقریباً ساڑھی3 لاکھ شناختی کارڈز بلاک کئے گئے تھے،ایک لاکھ 72ہزار شناختی کارڈز مستقل طور پر بلاک , ڈیڑھ لاکھ کو بلاک کیا جارہا ہے،کراچی میں نادرا کے دو میگا سنٹرز کا افتتاح کردیا ہے،تیسرے نادرا سینٹر کا افتتاح مئی میں سائٹ ایریا میں کیا جائے گا،نادرا سینٹرز کے قیام کا مقصد شہریوں کو سہولیات کی فراہمی ہے‘وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان کی میڈیا سے گفتگو

جمعہ 28 اپریل 2017 18:24

کراچی کی5 لاکھ شناختی کارڈز بلاک کئے جانے کی بات سرا سر غلط،ملک بھر ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 اپریل2017ء) وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ کراچی کے پانچ لاکھ شناختی کارڈز بلاک کئے جانے کی بات سرا سر غلط ہے،ملک بھر میں تقریباً ساڑھے تین لاکھ شناختی کارڈز بلاک کئے گئے تھے،ایک لاکھ 72ہزار شناختی کارڈز مستقل طور پر بلاک کردیئے جبکہ ڈیڑھ لاکھ شناختی کارڈز کو ان بلاک کیا جارہا ہے،کراچی میں نادرا کے دو میگا سنٹرز کا افتتاح کردیا ہے،تیسرے نادرا سینٹر کا افتتاح مئی میں سائٹ ایریا میں کیا جائے گا،نادرا سینٹرز کے قیام کا مقصد شہریوں کو سہولیات کی فراہمی ہے۔

وہ جمعہ کو کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد میں نادرا سنٹر کا افتتاح کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کررہے تھے ۔ چوہدری نثار علی خان نے کہا کہ نادرا کے دو میگا سینٹرزکا افتتاح کردیا ہے،تیسرے نادرا سینٹر کا افتتاح مئی میں سائٹ ایریا میں کیا جائے گا،نادرا سینٹرز کے قیام کا مقصد شہریوں کو سہولیات کی فراہمی ہے،سائٹ ایریا کا نادرا میگا سنٹر ناظم آباد اور ڈیفنس سنٹرز سے بڑا ہوگا،تینوں میگا سنٹر کی ٹوٹل قیمت 37کروڑ ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ صرف اچھی عمارتیں قائم کرنے سے اچھی سروس یقینی نہیں بنائی جاسکتی جب تک ان عمارتوں کے اندر کام کرنے والے لوگوں سے اچھے انداز سے پیش نہ آئیں،میگا سنٹرز میں تین ہزار درخواستیں نمٹانے کی صلاحیت ہوگی۔چوہدری نثار نے کہا کہ میگا سنٹرز میں شکایتی ڈیسک بنائیں گے،عوام سے بدتمیزی کرنے والوں کو نادرا سے نکال دیں۔انہوں نے کہا کہ کراچی کے پانچ لاکھ شناختی کارڈز بلاک کئے جانے کی بات سراسر غلط ہے،ملک بھر میں تقریباً ساڑھے تین لاکھ شناختی کارڈز بلاک کئے گئے تھے،ایک لاکھ 72ہزار شناختی کارڈ مستقل طور پر بلاک کردیئے،ڈیڑھ لاکھ شناختی کارڈز کو ان بلاک کیا جارہا ہے۔

قبل ازیں چوہدری نثار علی خان نے کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد میں نادرا سینٹر کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے وزیر داخلہ نے کہا کہ نادرا میگا سینٹر بننے سے عوام کو آسانی ہو گی۔ لوگوں کو ایک جگہ شناختی کارڈ بنوانے ‘ مسائل کے حل میں مدد ملے گی۔ وزیر داخلہ نے حکام کو ہدایت کی کہ شناختی کارڈ کے سلسلے میں جو بھی مسائل ہیں حل کریں۔

لوگوں کا رویہ اگر سخت ہو تو بھی ان کا مسئلہ حل کریں۔ میگا سینٹر میں ون ونڈو کے تحت 23 کائونٹرز قائم کئے گئے ہیں۔ 2 کائونٹرز کارڈز کی تقسیم جبکہ 2 فارم جمع کرانے کیلئے قائم کئے گئے ہیں۔ میگا سنٹر میں 86 افراد تعینات کئے گئے ہیں جو 3 شفٹوں میں کام کریں گے۔ نادرا میگا سینٹر میں 4 معلومات کے کائونٹر جبکہ 2 ضعیف افراد کیلئے ہیں۔ کراچی جنوبی اور کورنگی کے نواح میں آباد افراد میگا سنٹر سے استفادہ کریں گے۔ میگا سنٹر میں 150 افراد کے بیٹھنے کا انتظام کیا گیا ہے۔ سینٹر سے ایک دن میں 1600 افراد استفادہ کر سکیں گے۔…(خ م)