موجودہ حکومت آزادی اظہار رائے پر کامل یقین رکھتی ہے، صحافیوں کے حقوق کے تحفظ کیلئے کوشاںہیں

ْ وزیر مملکت اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب کا 8 ویں ویج بورڈ کی تشکیل سے متعلق اجلا س سے خطاب اجلا س میں ویج بورڈ کی تشکیل کے حوالے سے مختلف امور اور پہلوئوں کا جائزہ ،وزارت کا 8 ویں ویج بورڈ کی تشکیل کیلئے تمام اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کا فیصلہ

جمعہ 28 اپریل 2017 18:24

موجودہ حکومت آزادی اظہار رائے پر کامل یقین رکھتی ہے، صحافیوں کے حقوق ..
ْاسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 اپریل2017ء) وزیر مملکت برائے اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب نے کہاہے کہ موجودہ حکومت آزادی اظہار رائے پر کامل یقین رکھتی ہے ‘ وزیر اعظم کے ویژن کے مطابق صحافیوں کے حقوق کے تحفظ کیلئے کوشاں ہیں۔وہ جمعہ کو یہاں 8 ویں ویج بورڈ کی تشکیل سے متعلق اجلا س کی صدارت کررہی تھیں۔

(جاری ہے)

اجلاس میں ویج بورڈ کی تشکیل کے حوالے سے مختلف امور اور پہلوئوں کا جائزہ لیا گیا۔

وزارت اطلاعات اس ضمن میں قانون و انصاف ڈویژن کی ماہرانہ قانونی رائے لے گی اور 8 ویں ویج بورڈ کی تشکیل کے لئے تمام اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کرے گی۔ آخری ویج بورڈ اکتوبر 2001ء میں تشکیل پایا تھا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ موجودہ حکومت آزادی اظہار رائے پر کامل یقین رکھتی ہے۔ وزیر اعظم کے ویژن کے مطابق صحافیوں کے حقوق کیلئے کوشاں ہیں۔ …(رانا)

متعلقہ عنوان :