وزیر اعظم کا لو ڈشیڈنگ کے حالیہ دورانیے پربرہمی کا اظہار

عوام کو ریلیف فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے ‘ متعلقہ وزارتوں اور اداروں کی جانب سے بروقت منصوبہ بندی نہیں کی گئی ‘ بروقت منصوبہ بندی نہ کرنے کے ذمہ داروں کا تعین ہونا چاہیے‘ بجلی کی رسد کی صورتحال کی ہر گھنٹے نگرانی کی جائے ‘ فرنس آئیل پلانٹس کو ایل این جی پر منتقل کرنے کا متوازن لائحہ عمل بنایا جائے ‘ فرنس آئل پلانٹس کو کوئلے پر منتقل کرنے کا بھی جائزہ لیا جائے،نوازشریف کی کابینہ کمیٹی برائے توانائی کے اجلاس کے دوران ہدایت

جمعہ 28 اپریل 2017 18:24

وزیر اعظم کا لو ڈشیڈنگ کے حالیہ دورانیے پربرہمی کا اظہار
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 اپریل2017ء) وزیر اعظم میاں محمد نوا زشریف نے لو ڈشیڈنگ کے حالیہ دورانیے پربرہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوام کو ریلیف فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے ‘ متعلقہ وزارتوں اور اداروں کی جانب سے بروقت منصوبہ بندی نہیں کی گئی ‘ بروقت منصوبہ بندی ن ہکرنے کے ذمہ داروں کا تعین ہونا چاہیے‘ بجلی کی رسد کی صورتحال کی ہر گھنٹے نگرانی کی جائے ‘ فرنس آئل پلانٹس کو ایل این جی پر منتقل کرنے کا متوازن لائحہ عمل بنایا جائے ‘ فرنس آئل پلانٹس کو کوئلے پر منتقل کرنے کا بھی جائزہ لیا جائے ۔

وہ جمعہ کو کابینہ کمیٹی برائے توانائی کے اجلاس سے خطاب کر رہے تھے۔ وزیر اعظم کی سربراہی میں کابینہ کمیٹی برائے توانائی کا اجلاس ہوا۔

(جاری ہے)

کابینہ کمیٹی برائے توانائی کا رواں ماہ میں مسلسل چوتھا اجلاس تھا۔ اجلاس میں سیکرٹری پانی و بجلی نے پیداوار اور ترسیل سے متعلق امور پر بریفنگ دی۔ نیپرا کی جانب سے اپ فرنٹ ٹیرف سے متعلق امور سے آگاہ جکیا گیا۔

وزیر اعظم کو موسم گرما میں لوڈ مینجمنٹ پلان پر بھی بریفنگ دی گئی۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ بجلی کی پیداوار میں رواں ماہ 866 میگا واٹ کی کمی دور ہو گئی ہے۔ مئی 2017ء تک 400 میگا واٹ مزید بجلی نظام میں شامل ہو گی۔ وزیر خزانہ نے سولر پاور پروجیکٹس کے لئے عالمی بنک کے ساتھ بات چیت سے آگاہ کیا۔ وزیر اعظم نے لوڈ شیڈنگ کے حالیہ دورانئیے پر اظہار ناراضگی کرتے ہوئے کہا کہ عوام کو ریلیف فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے۔

متعلقہ وزارتوں اور اداروں کی جانب سے بروقت منصوبہ بندی نہیں کی گئی۔ بروقت منصوبہ بندی نہ کرنے کے ذمہ داروں کا تعین ہونا چاہیے۔ وزیر اعظم نے ہدایت کی کہ بجلی کی رسد کی صورتحال کی ہر گھنٹے نگرانی کی جائے۔ بجلی کی طلب و رسد سے متعلق ہفتہ وار بریفنگ دی جائے۔ وزیر اعظم نے غیر فعال آئی پی پیز سے متعلق امور نمٹانے کیلئے فوری اقدامات کی بھی ہدایت کرتے ہوئے آئی پی پیز سے متعلق رپورٹ 2 دن میں پیش کرنے کا حکم دیا۔

وزیر اعظم نے کہاکہ فرنس آئیل پلانٹس کو ایل این جی پر منتقل کرنے کا متوازن لائحہ عمل بنایا جائے۔ فرنس آئیل پلانٹس کو کوئلے پر منتقل کرنے کا بھی جائزہ لیا جائے۔ پلانٹس فیول کی منتقلی سے متعلق رپورٹ کمیٹی کو اگلے اجلاس میں پیش کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ اقدام بجلی کے نرخوں میں مزید کمی میں مددگار ہو گا۔ …( رانا)

متعلقہ عنوان :