وزیراعظم میا ں محمد نوازشریف کل 29اپریل کواوکاڑہ میں جلسہ عام سےخطاب کرینگے

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 28 اپریل 2017 17:28

وزیراعظم میا ں محمد نوازشریف کل 29اپریل کواوکاڑہ میں جلسہ عام سےخطاب ..
اوکاڑہ (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔آئی پی اے۔28اپریل2017ء) : وزیراعظم کی اوکاڑہ آمد کے شیڈول کا اعلان ،وزیراعظم پاکستان میا ں محمد نواز شریف آج 29اپریل کواوکاڑہ آئینگے پہلے سید عاشق کرما نی کے آبا ئی گاوٴں جائینگے اور گندم کی کٹا ئی کا افتتاح کریں گے ، ضلعی عہدیداروں اور رہنماوٴں سے ملا قات کریں گے اور بعدازآں وزیرِاعظم اوکاڑہ جی ٹی روڑ جنرل بس سٹینڈ سے لیکر دیپالپور چوک تک اُور ہیڈ بریج جسکی لاگت 73 کروڑبتا ئی گی ہے اُسکا سنگِ بنیاد ، انڈر پاس اورڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر ہسپتال کی نئی ایمر جنسی کا افتتاح کر یں گے۔

(جاری ہے)

اِس کے علاوہ اوکاڑہ فٹبال اسٹیڈیم میں عوام کے بڑے جلے خطاب کریں گے اور اوکاڑہ کی عوام کو نئے منصوبوں کے ساتھ ساتھ میگا پروجیکٹ کا بھی اعلان کریں گے اوکاڑہ کے ایم این اے نے چوہدری ریاض الحق جج اور چوہدری فیاض ظفر،چیر مین بلدیہ چوہدری محمد اظہر نے کہا کہ ہم اپنے قائد کے استقبال میں کو ئی کسر نہ چھوڑیں گے اوکاڑہ پولیس کے ترجمان کے مطابق اوکاڑہ کے نواح شیر گڑھ میں ہیلی پیڈبناد یا گیا ہے پولیس کے تقریباً800جوان اور تمام علاقوں کے ڈی ایس پیز اور ایس ایچ او زوزیرِ اعظم کو سیکورٹی فراہم کر یں گے تما م سکیورٹی کی کمان اور نگرانی ڈی پی اوحسن اسد علوی خود کریں گے وزیر اعظم کی خصوصی سکیورٹی بھی اوکا ڑہ پہنچ گی ہے ۔