ْسپیشل جج انسداد منشیات نوشکی نے منشیات کے مقدمے میں ملزم کو عمر قید بامشقت کی سزا سنا دی

جمعہ 28 اپریل 2017 17:39

نوشکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اپریل2017ء) اسپیشل جج انسداد منشیات نوشکی نوروز خان ہوت کی عدالت منشیات کے مقدمے میں فیصلہ سناتے ہوئے جرم ثابت ہونے پر ملزم غلام اللہ ولد دوست محمد قوم ریکی ساکن زاہدان ایران کو عمر قید بامشقت کی سزا سنائی ہے اور ملزم پر ایک لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیاہے اور عدم ادائیگی جرمانہ پر ملزم کو مزید دوسال قید بھگتنا ہوگی اس کے علاوہ نشہ آور انجکشن کی برآمدگی مقدمے میںملزم غلام اللہ کو مزید چھ ماہ قید بامشقت کی سزاء سنائی،استغاثہ کے مطابق مورخہ 9-9-2016کو ایف سی تفتان رائفلز 109ونگ کی چھاپہ مار ٹیم نے تفتان FIAگیٹ کے قریب ملزم غلام اللہ جوکہ ایرانی باشندہ ہے اور ٹریلر ڈرائیور بھی ہے کو گرفتار کرکے اسکی ٹریلر گاڑی میں موجودسپیئر ٹائروں کے اندر خفیہ طریقے سے چھپائی گئی 20کلو افیون،اور 600عدد نشہ آور انجکشن Bupergesicوپیناڈول کے گولیاں برآمد کیں تھیں،جو ملزم سمگل کرنا چاہتاتھا اور ملزم کے خلاف لیویز تھانہ تفتان میں 20کلو گرام افیون اور 600عد د نشہ آور انجکشن کی برآمدگی کی بابت علیحدہ علیحدہ مقدمہ درج کروائے گئے،استغاثہ کی پیروی مسٹر چوہدری گردھاری لعل پیروکار سرکار نے کی۔

متعلقہ عنوان :