کینن کا پاکستان میں پہلے فلیگ شپ سٹور کا افتتاح کردیا

جمعہ 28 اپریل 2017 17:39

کینن کا پاکستان میں پہلے فلیگ شپ سٹور کا افتتاح کردیا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اپریل2017ء) کینن کمپنی نے پاکستا ن کے سب سے بڑے شہر کراچی میں اپنے فلیگ شپ سٹور کا افتتاح کردیا۔ افتتاح ڈائریکٹر ایم بی ایم منظور خان، کینن سنگاپور کی صدر نوریکو گانجی اور کنٹری منیجر سرشار علی نے کیا۔ 1450مربع فٹ پر قائم یہ ریٹیل سٹور "کینن امیجنگ اکیڈمی"اور فرنچائز کی خصوصیات کا بھی حامل ہے جبکہ پاکستان بھر میں تصویری صنعت سے تعلق رکھنے والے افراد کی تمام ضروریات کو ایک چھت تلے پورا کرتا ہے۔

کینن امیج سکوئر پاکستان کا واحد سٹور ہے جہاں پروفیشنل، سیمی پروفیشنل حضرات کو"ٹچ اینڈ ٹرائی-"کی سہولت بھی دستیاب ہیں کینن دسمبر 2017تک پاکستان میں اسی نوعیت کے 5سٹور کھولنے کا ارادہ رکھتاہے جبکہ 2018تک مزید 10ریٹیل سٹور بھی صارفین کی سہولت کیلئے میدان میں نظر آئیں گے ۔

(جاری ہے)

اسی طرح اگر 2019ء اور 2020کا ذکر کیاجائے تو پاکستان بھر میں کل 100سٹورز کینن کے نام سے جانے جائیں گے ۔

افتتاحی تقریب کے موقع پر نوریکوگانجی نے کہا کہ آج کے دور می صارفین مکمل طور پر آگاہ اور تعلیم یافتہ ہیں ۔ اسی وجہ سے ہم سالہا سال سے ان کے درست انتخاب اور ضروریات کے مطابق سہولیات فراہم کررہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی کسٹمر ہمیشہ بہترین ، بلند معیار زندگی اور شاندار کارکردگی والی مصنوعات کا خواہشمند ہوتا ہے کہ تاکہ وہ کام کے ساتھ ساتھ دیگر معاملات میں بھی دوسروں سے آگے نکل سکے۔

یہی وجہ ہے کہ کینن کمپنی آج ہی نہیں بلکہ مستقبل میں بھی پاکستانی کسٹمرز کے اطمینان کو جیتنے کی خواہش رکھتی ہے ۔ اس موقع پر بات کرتے ہوئے کینن کے کنٹری منیجر سرشار علی نے کہا کہ یہ لمحہ یقینی طورپر ہمارے لیئے فخرکا ہے کہ ہم پاکستان میں اپنا پہلا سٹورکراچی میں کھول رہے ہیں ۔ جوکہ عالمی معیار کے عین مطابق ہے اسی وجہ سے مذکورہ سٹور کا نا م "کینن امیج سٹور"رکھاگیا ہے۔

متعلقہ عنوان :