وزیر مملکت انوشہ رحمان 10ویں سالانہ ٹیلی کون کانفرنس سے خطاب کرینگی

جمعہ 28 اپریل 2017 17:36

وزیر مملکت انوشہ رحمان 10ویں سالانہ ٹیلی کون کانفرنس سے خطاب کرینگی
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اپریل2017ء)وزیر مملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی و مواصلات انوشہ رحمان شیمراک کانفرنسز انٹرنیشنل کے تحت 18مئی کو اسلام آباد میں ہونے والی دسویں پاکستان ٹیلی کمیونیکشن اینڈ آئی سی ٹی کانفرنس ٹیلی کون میں مہمان خصوصی ہوں گی۔

(جاری ہے)

مقامی ہوٹل میں منعقد ہونے والی اس کانفرنس کی تھیم ’’پاکستان انقلابی ٹیکنالوجیز اور سالوشن کے دہانے پر‘‘ ہے۔پاکستان ٹیلی کمیو نیکشن اتھارٹی کے چیئرمین سید اسماعیل شاہ اس موقع پر کلیدی خطا ب کرینگے جبکہ دیگر اہم مقررین میں آئی سی ٹی آر اینڈ ڈی فنڈ کے چیف ایگزیکٹیو یوسف حسین اور پاکستان سافٹ ویئر ہاؤس ایسوسی ایشن کی صدر جہاں آرا ء شامل ہیں۔