ڈی جی نیب خیبرپختونخوا نے بوستان،ملک حبیب، اعجاز حسین ،مہتاب قریشی،آزادکشمیرکے راجاسعید،عادل شوکت اوردیگرساتھیوںکے اثاثے منجمدکرنے کے احکامات جاری کردیئے

جمعہ 28 اپریل 2017 17:35

ڈی جی نیب خیبرپختونخوا نے بوستان،ملک حبیب، اعجاز حسین ،مہتاب قریشی،آزادکشمیرکے ..
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اپریل2017ء) قومی احتساب بیوروخیبرپختونخوا کے ڈائریکٹرجنرل بریگیڈیئر (ر)فاروق ناصراعوان نے بوستان،ملک حبیب، اعجاز حسین شاہ،مہتاب علی قریشی،آزادجموں کشمیرکے راجاسعید،عادل شوکت اورانکے دیگرساتھیوںکے اثاثے منجمدکرنے کے احکامات جاری کردیئے۔ملزمان محکمہ رونیوہریپورکے دیگرساتھیوںسمیت زیرحراست ہیں،ملزمان نے جعلی جائیدادکی آڑ میںسادہ لوح افرادکوجھانسہ دیا۔

تفصیلات کے مطابق کئی شکایات موصول ہونے کے بعدقومی احتساب بیوروخیبرپختونخوانے ملزمان کیخلاف تحقیقات کاآغازکیا تھاجس کے نتیجے میںمعلوم ہواکہ ملزمان نے اپنے دیگرساتھیوںکی ملی بھگت سے عوام کولوٹاہے۔ملزمان معاہدے کے دوران قیمتی اراضی دکھاکرخریدارکے نام کم قیمت والی اراضی کاانتقال کردیتے تھے جبکہ بعدمیںگاڑیوں،اراضی اورنقدپیسوںکی شکل میںرشوت وصول کرنے کیلئے بعدپلاٹ/اراضی تبدیل کردیاجاتی تھی۔

(جاری ہے)

تحقیقات کے دوران معلوم ہواکہ1133کنال 5مرلے کمرشل اورذرعی اراضی ضلع ہریپور کے مختلف جگہوںپرجبکہ 19کنال 4 مرلے راولپنڈی،اسلام آباد اوربحریہ ٹائون سمیت غوری ٹائون میںبوستان خان اورانکی20دیگرساتھیوںکے نام پررجسٹرڈ ہے۔یہاںیہ بات قابل ذکر ہے کہ قومی احتساب بیورونے پہلے ہی اس کیس میں11شریک ملزمان جن میںراولپنڈی سے مہتاب علی قریشی،عادل شوکت الیاس،ہریپورسے بوستان خان اورملک حبیب،ٹیکسلا سے سیداعجازحسین شاہ،انٹی ٹیرارزم عدالت کے اہلکار چوہدری مسعوداحمد،جے ایس بینک ٹیکسلا کے آپریشن منیجر سیدفرحان عباس،ہریپورکے تحصیلدار سردارغلام مرتضیٰ اورپٹواری محمدعرفان کو گرفتارکیاہے جن کیخلاف احتساب عدالت میںکیس زیرسماعت ہے۔

متعلقہ عنوان :