کمانڈر سدرن کمانڈ کی جانب سے پریس کلب نوشکی کے صحافیوں کیلئے اعلان کردہ دس لاکھ فنڈ کے تقسیم کی تقریب کا انعقاد

افواج پاکستان کی تاریخ قربانیوں سے بھری پڑی ہے،میڈیا کا معاشرہ میں اہم کردار ہے ،جس سے انکار ممکن نہیں،مسائل کے حل کیلئے سول حکومت کیساتھ افواج پاکستان بھرپور تعاون کررہی ہے،لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض

جمعہ 28 اپریل 2017 17:30

نوشکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اپریل2017ء) کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹنٹ جنرل عامر ریاض کے جانب سے پریس کلب نوشکی کے صحافیوں کے لئے اعلان کردہ دس لاکھ فنڈ کے تقسیم کی تقریب ایف سی نوشکی ملیشیاء کے ہیڈکوارٹر میں منعقد ہوا،تقریب کے مہمان خاص سیکٹر کمانڈر ویسٹ بریگیڈئیر راحت صدیق تھے،جبکہ تقریب میں ایم پی اے نوشکی حاجی میر غلام دستگیر بادینی،کمانڈنٹ نوشکی ملیشیاء کرنل شاہد منظور ،میر ناصر خان بادینی اور لیفٹنٹ کرنل ریاض احمد موجود تھے،تقریب سے سیکٹر کمانڈرویسٹ بریگیڈئیر راحت صدیق،ایم پی اے حاجی میر غلام دستگیر بادینی اور کمانڈنٹ نوشکی ملیشیاء کرنل شاہد منظور نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ افواج پاکستان زمانہ امن وزمانہ جنگ میں ہر شعبہ زندگی میں گران قد ر خدمات سرانجام دیتی رہی ہے،افواج پاکستان کی تاریخ قربانیوں سے بھری پڑی ہے،میڈیا کا معاشرہ میں اہم کردار ہے ،جس سے ممکن انکار نہیں،میڈیا اور پریس کلبز کے مسائل کے حل کیلئے سول حکومت کیساتھ ساتھ افواج پاکستان بھرپور تعاون کررہی ہے،میڈیا معاشرہ میں مثبت رجحانات کو فروغ دے اور منفی رجحانات کے خاتمے کے لئے اپنے قلم کا بھرپور استعمال کرے ،پریس کلبوں کے مسائل کے حل کے لئے کوششیں جاری رکھیں گے،نوشکی کے صحافیوں کا کردار قابل ستائش ہے،محب وطن صحافی ملکی سلامتی اور قیام امن کے لئے ایف سی اور افواج پاکستان کے کردار پر روشنی ڈالیں انہوں نے کہاکہ ایف سی نے قیام امن کے لئے لازوال قربانیاں دی ہے اور انہی قربانیوں اور شہدا کے لہو کے وجہ بلوچستان میں امن کا قیام ممکن ہوا،اس موقع پر کمانڈرویسٹ بریگیڈئیر راحت صدیق،ایم پی اے حاجی میر غلام دستگیر بادینی،اور کمانڈنٹ نوشکی ملیشیاء کرنل شاہد منظور نے صحافیوں میں موٹرسائیکل،لیپ ٹاپ اور پریس کلب کے لئے برقی آلات حوالے کردیا۔

متعلقہ عنوان :