پاک فضائیہ کادہری سیٹ والےجےایف17بی تھنڈرطیاروں کی پہلی پروازکاکامیاب تجربہ

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 28 اپریل 2017 17:05

پاک فضائیہ کادہری سیٹ والےجےایف17بی تھنڈرطیاروں کی پہلی پروازکاکامیاب ..
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔آئی پی اے۔28اپریل2017ء) : پاک فضائیہ نے دہری سیٹ والےجےایف17بی تھنڈرطیاروں کی پہلی پرواز کاکامیاب تجربہ کرلیا۔

(جاری ہے)

ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق چین کےشہرچینگڈومیں دہری سیٹ والےجےایف17بی تھنڈرکی پہلی کامیاب آزمائشی پروازکی گئی ہے۔ جےایف17بی تھنڈرکی شمولیت خود انحصاری کی طرف ایک سنگ میل کی حامل ہے۔ ترجمان کاکہناہے کہ طیاروں کی شمولیت سے پاک فضائیہ کی ٹریننگ اورآپریشنل صلاحیت میں مزیدبہتری آئےگی۔ اس موقعہ پرتقریب کےمہمان خصوصی پاک فضائیہ کےسربراہ ایئرچیف مارشل سہیل امان تھے۔

متعلقہ عنوان :