قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے قواعد طریقے کار و استحقاقات کا اجلاس

جمعہ 28 اپریل 2017 17:10

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 اپریل2017ء) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے قواعد طریقے کار و استحقاقات نے پارلیمنٹ لاجز میں سکیورٹی کے امور کے حوالے سے کمیٹی کے از خود نوٹس پر انسپکٹر جنرل پولیس اسلام آباد کی غیر حاضری کا سخت نوٹس لیتے ہوئے انہیں ہدایت کی ہے کہ وہ آئندہ اجلاس میں از خود پیش ہوں جبکہ کمیٹی نے چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا کو بھی آئندہ اجلاس میں طلب کیاہے۔

کمیٹی کا اجلاس جمعہ کو پارلیمنٹ ہائوس میں چیئرمین محمد جنید انوار چوہدری کی صدارت میں منعقدہو اجس میں کمیٹی کے اراکین رانا عمر نذیر خان، چوہدری محمود بشیر ورک، چوہدری خادم حسین ، محمد ارشد خان لغاری، اظہر قیوم نہرا ، شگفتہ جوانی ، آسیہ ناصر ، مائزہ حمید ، کرن حیدر ، نواب محمد یوسف تالپور ،شیخ رشید احمد ، سراج محمد خان ، ڈاکٹر عارف علوی، ڈاکٹر اظہر جدون نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس کے دوران ڈاکٹر اظہر جدون کی تحریک استحقاق پر خیبر پختونخوا کے سیکرٹری داخلہ کو ہدایت کی گئی کہ وہ اس تحریک کی تحقیقات کرکے رپورٹ دو ہفتے میں پیش کریں۔ کمیٹی نے دفتر خارجہ کے خلاف شیخ رشید احمد کی تحریک استحقاق نمٹا دی ۔ کمیٹی نے قومی اسمبلی کے قواعد وطریقہ کار 2007ء میں ڈاکٹر رمیش کمار کی ترمیم کو بھی حتمی شکل دے دی ۔ کمیٹی نے سی ڈی اے کے خلاف مولانا گوہر شاہ کی تحریک استحقاق بھی نمٹا دی جبکہ اسی طرح ڈاکٹر عارف علی ، ڈاکٹر شیریں مزاری اور نعیمہ کشور کی ترامیم بھی نمٹا دیں۔ کمیٹی نے سراج محمد خان کی اپنے حلقے میں ترقیاتی سکیموں پر کام نہ کرنے کے حوالے سے تحریک استحقاق چیف سیکرٹری کو ہدایت کی کہ وہ آئند ہ اجلاس میں متعلقہ حکام کے ساتھ خود پیش ہوں۔

متعلقہ عنوان :