سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی سربراہی میں 15رکنی پارلیمانی وفد (کل) دو روزہ سرکاری دورے پر افغانستان روانہ گا

جمعہ 28 اپریل 2017 17:10

سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی سربراہی میں 15رکنی پارلیمانی وفد ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 اپریل2017ء) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی سربراہی میں 15رکنی پارلیمانی وفد کل ہفتہ کودو روزہ سرکاری دورے پر افغانستان جائے گا۔

(جاری ہے)

وفد میں سینیٹ میں قائد ایوان راجہ محمد ظفر الحق ، وفاقی وزراء عبدالقادر بلوچ، سینٹر میر حاصل خان بزنجو، اراکین قومی اسمبلی محمود خان اچکزئی ، سردار محمد اویس خان لغاری ،سید نوید قمر ، شفقت محمود ،ڈاکٹر فاروق ستار ،حاجی غلام احمد بلوچ، آفتاب احمد خان شیر پائو، صاحبزادہ طارق اللہ ، ڈاکٹر جی جی جمال اور سینیٹر مشاہد حسین سید شامل ہوں گے۔

دورے کے دوران وفد افغان قیادت سے ملاقاتوں میں دوطرفہ پارلیمانی تعاون بڑھانے ، دونوں ملکوں کے دوران مشترکہ مسائل کے حل کے لے بات چیت کرے گا۔ اس دورے کی اہمیت اس حوالے سے زیادہ ہے کہ دونو ں حکومتیں بات چیت کے ذریعے مسائل کے حل کے لئے پر عزم ہیں۔