دبئی حکام کا بروزجمعہ فلوٹنگ برج بند رکھنے کا فیصلہ برقرار

جمعہ 28 اپریل 2017 16:58

دبئی حکام کا بروزجمعہ فلوٹنگ برج بند رکھنے کا فیصلہ برقرار
دبئی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔28اپریل2017ء):۔ دبئی روڈزاینڈٹرانسپورٹ اتھارٹی بروزجمعہ فلوٹنگ برج بند رکھنے کا فیصلہ برقرار رکھے ہوئےہے۔گلف نیوزکی تفصیلات کے مطابق آرٹی اے کے حکم کے مطابق جمعرات کی رات10بجے سے ہفتہ کی صبح6 بجے تک برج بندرہتاہے۔

(جاری ہے)

آرٹی اے کے سینئرافسرکےمطابق اس دوران دبئی کریک سے گزرنے کیلئے دبئی المختوم برج کا  مفت استعمال کیا جاسکتا ہے۔

جب کہ برج کی اس بندش کے باعث دبئی کریک سےجہازوں کو نیویگیٹ کرنے کے لئے زیادہ وقت مہیا کیا جائے گا، خاص طورپردبئی واٹرکینال کے کھلنے کے لئے جو کہ اس علاقے میں میرین ٹریفک کو کنٹرول کررہی ہے۔ سی ای او آرٹی اے انجینئرمیتھا بن عدائی کا کہنا ہے کہ ،’’فلوٹنگ برج کی بندش کاوقت اور المختوم برج سےمفت میں گزرنے کا وقت برابرہے‘‘