جنید خان سے متعلق متنازعہ بیان ،ْعمر اکمل کی چیمپئنز ٹرافی میں شرکت خطرے میں پڑ گئی

جمعہ 28 اپریل 2017 16:51

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اپریل2017ء)فاسٹ بائولر جنید خان سے متعلق متنازعہ بیان دینے پر عمر اکمل کی چیمپئنز ٹرافی میں شرکت خطرے میں پڑگئی ۔پاکستان کپ میں شریک ٹیم پنجاب کے کپتان عمر اکمل نے گزشتہ روز ٹیم کے پیسر جنید خان کے حوالے سے کہا تھا کہ وہ اچانک لاپتہ ہو گئے ہیں اور ٹیم مینجمنٹ بھی اس حوالے سے لاعلم ہے۔

(جاری ہے)

بعد ازاں جنید خان نے وڈیو پیغام میں وضاحت کی تھی کہ وہ لاپتہ نہیں ہوئے بلکہ فوڈ پوائزننگ اور بخار کی وجہ سے ٹیم ڈاکٹر کی ہدایت پر میچ میں شریک نہیں ہوئے اور عدم دستیابی سے متعلق ٹیم منیجمنٹ اور کپتان کو آگاہ کر دیا تھا۔

عمر اکمل کے متنازع انٹرویو پر پی سی بی نے تین رکنی تحقیقاتی کمیٹی بنائی جس معاملات کا باریک بینی سے جائزہ لیتے ہوئے فیصلہ کریگی ،ْ ذرائع کے مطابق پنجاب ٹیم کے منیجر اور کوچ نے بھی عمر اکمل کے خلاف بیان دیا ہے ،ْ چیف سلیکٹر انضمام الحق بھی اس بیان پر ناراض ہیں اور عمر اکمل کی چیمپئنز ٹرافی میں شرکت خطرے میں پڑ گئی ہے۔