الوداعی میچ کی پیشکش پرپی سی بی کاشکر گزار ہوں ،ْشاہد آفریدی نے پیشکش مسترد کر دی

مصروفیات کی وجہ سے پی سی بی کی پیشکش قبول نہیں کرسکتا ،ْقومی کرکٹرز کا جواب

جمعہ 28 اپریل 2017 16:51

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اپریل2017ء) قومی کرکٹر شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ الوداعی میچ کی پیشکش پرپی سی بی کاشکر گزار ہوں، مصروفیات کی وجہ سے پی سی بی کی پیشکش قبول نہیں کرسکتا۔

(جاری ہے)

شاہد آفریدی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر لکھا وہ خوش ہیں کہ یونس خان اور مصباح الحق کو باقاعدہ الوداعیہ دیاجارہاہے، امید ہے پی سی بی کا یہ سلسلہ جاری رہے گا۔