مقبوضہ کشمیر ، شہری کی شہادت پر کپواڑہ میں ہڑتال

جمعہ 28 اپریل 2017 16:50

سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اپریل2017ء) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کے ہاتھوں ایک شہری کی شہادت پر ضلع کپواڑہ میں جمعہ کو مکمل ہڑتال کی گئی۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق فوجیوں نے شہری کو ضلع کے علاقے پنزگام میں جمعرات کے روز پر امن مظاہرین پر فائرنگ کر شہید کر دیا تھا۔

(جاری ہے)

قابض انتظامیہ نے احتجاجی مظاہروں کو روکنے کے لیے ضلع میں بھارتی فوجیوں اور پولیس اہلکاروں کی ایک بڑی تعداد تعینات کر دی تھی۔

جمعرات کو پنزگام میں ایک حملے میں دو افسروں سمیت پانچ بھارتی فوجی ہلاک ہو گئے تھے۔ادھر قابض فوج نے ضلع کے علاقے کرالہ پورہ اور تریہگام میں محاصرے اور تلاشی کی ایک بڑی کارروائی شروع کر دی ہے۔ دریں اثنا ضلع اسلام آباد کے علاقے مہانڈی کدال میں ایک حملے میں بھارتی سینٹرل ریزرو پولیس فورس کا ایک اہلکار زخمی ہو گیا۔

متعلقہ عنوان :