سندھ پولیس کی12ڈی ایس پیز کو ایس پی کے عہدے پر ترقی دیدی گئی

جمعہ 28 اپریل 2017 16:50

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اپریل2017ء) سندھ پولیس کے 12ڈی ایس پیز کو ایس پی کے عہدے پر ترقی دے دی گئی ہے ۔اس حوالے سے ایک تقریب جمعہ کو سینٹرل پولیس آفس کراچی میں منعقد کی گئی جس میں آئی جی سندھ نے ترقی پانے والے افسران کوایس پی رینک کے بیجز لگائے اور مبارکباد دی ۔اس موقع پر ایڈیشنل آئی جی سندھ آفتاب پٹھان، ایڈیشنل آئی جی اسپیشل برانچ ولی اللہ دل اور اے آئی جی آپریشنز سندھ شیراز نذیر بھی موجود تھے۔

ترقی پانے والے افسرا ن میں فیاض حسین سہتو ،سکندر علی کورائی ،شبیر احمد بلوچ ،ظہیر حیدر نقوی ،راجا بشارت علی ،افتخار احمد لودھی ،اقبال احمد آرائیں،سید ذوالفقار حسین شاہ ،غلام حسین مستوئی ،امام ڈنو منگی ،سید آفتاب علی شاہ اور اعجاز احمد کلہوڑو شامل ہیں ۔

(جاری ہے)

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آئی جی سندھ نے کہا کہ پولیس کے بنیادی فرائص میں عوام کی خدمت اور انہیں درپیش مسائل کا انتہائی لگن اور غیرجانبداری سے ازالہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔

انہوں نے ترقی پانیوالے ایس پیز سے کہا کہ وہ اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں، غیرجانبدارانہ اقدامات اور تجربوں کی بنیاد پر سندھ پولیس کی کارکردگی میں اضافے اور پولیسنگ کے جملہ امور کو عوام کی امنگوں کے عین مطابق بنانے میں اپنا انفرادی اور اجتماعی کردار یقینی بنائیں۔

متعلقہ عنوان :