کراچی، کسٹم کی کارروائی ،350 سے زائد کچھوے برآمد

جمعہ 28 اپریل 2017 16:50

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اپریل2017ء) محکمہ کسٹم نے کارروائی کرکے 350 سے زائد نایاب نسل کے کچھوے برآمد کر لئے ہیں۔،تفصیلات کے مطابق کراچی جناح انٹرنیشل ایئرپورٹ پر کسٹم حکام نے نایاب نسل کے کھچوے اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی اور 350 کچھوے برآمد کرلئے جبکہ کارروائی میں ایک ملزم کو بھی حراست میں لے لیا گیا۔ڈپٹی کلکٹر کسٹم کے مطابق نایاب نسل کے کچھے کوئٹہ سے اسمگل کرکے کراچی لائے گئے تھے، کسٹم حکام نے ایک ملزم باز محمد کو گرفتارکرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

(جاری ہے)

برآمد ہونے والے کچھووں کو محکمہ تحفظ جنگلی حیات کے حوالے کردیا گیا ہے۔خیال رہے کہ میٹھے پانی کے کچھووں کا شمار نایاب جانداروں میں ہوتا ہے،جن کے شکار اور فروخت پر پابندی عائد کی گئی ہے۔اس سے قبل بھی سندھ کے دریا، کینالوں اور جھیلوں سے ان کچھووں کو پکڑ کر سمگل کرنے کے واقعات پیش آچکے ہیں۔واضح رہے کہ میٹھے پانی کے کچھوے ماحولیات کے تحفظ کے عالمی ادارے آئی یو سی این کی ریڈ لسٹ میں شامل ہیں اور سندھ وائلڈ لائف پروٹیکشن ایکٹ 1972 کے تحت اس کے شکار کو غیر قانونی قرار دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :