بیرسٹر صلاح الدین احمد نے بار کونسل کا آڈٹ نہ کرائے جانے کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی

جمعہ 28 اپریل 2017 16:50

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اپریل2017ء) سندھ بار کونسل کے سابق وائس چیئرمین بیرسٹر صلاح الدین احمد نے بار کونسل کا آڈٹ نہ کرائے جانے کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی ہے ۔

(جاری ہے)

جمعہ کو عدالت عالیہ سندھ میں جمع کرائی گئی درخواست میں انہوںنے موقف اختیار کیا کہ میں نے بار کونسل میں بڑھتی ہوئی کرپشن کے خلاف استعفیٰ دے دیا ہے ۔سندھ بار کونسل کا کئی سال سے آڈٹ نہیں کرایا گیا ۔بار کونسل نئے وکلاء کی تعلیمی صلاحیت کو بڑھانے کے لیے کچھ نہیں کررہی ہے ۔عدالت سے استدعا ہے کہ بارکونسل کا آڈٹ کرانے اور کرپشن میں ملوث لوگوں کے خلاف کارروائی کا حکم دیا جائے ۔درخواست کی سماعت جسٹس منیب اختر اور جسٹس ارشد حسین خان پر مشتمل ڈویژن بینچ کرے گا ۔

متعلقہ عنوان :