جماعت اسلامی کا کے الیکٹرک کے خلاف پٹیشن دائر کرنے کے لئے سٹی کورٹ میں ون ملین دستخطی مہم کا آغاز

کے الیکٹرک کا ادارہ ایک مافیا بن چکا ہے ،اوور بلنگ کی جاتی ہے لیکن انہیں کوئی کچھ کہنے والا نہیں ہے،حافظ نعیم الرحمن کی میڈیا سے گفتگو

جمعہ 28 اپریل 2017 16:50

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اپریل2017ء) جماعت اسلامی کی جانب سے سپریم کورٹ میں کے الیکٹرک کے خلاف پٹیشن دائر کرنے کے لئے سٹی کورٹ میں ون ملین دستخطی مہم کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

جمعہ کو سٹی کورٹ میں لگائے گئے دستخطی مہم کیمپ میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ ہم نے ون ملین دستخطی مہم کے الیکٹرک کے خلاف شروع کر رکھی ہے یہ مہم عوامی مفاد کے لئے شروع کی گئی ہے کے الیکٹرک کا ادارہ ایک مافیا بن چکا ہے کے الیکٹرک کی جانب سے اوور پلنگ کی جاتی ہے لیکن انہیں کوئی کچھ کہنے والا نہیں ہے۔

انہوںنے کہا کہ ٓاج کی اس مہم کو دیکھ کر لگ رہا ہے کہ دس لاکھ دستخطی مہم کو جلد پورا کر لیں گے۔ وکلا سے بھی مشاورت کی جارہی کہ اس معاملے کو عدالت میں کس طرح اٹھانا ہے۔ہفتہ کو ہم گورنر ہاوس جائیں گے اھر ہمارے دھرنے کو روکنے کی کوشش کی گئی تو دھرنے کو گھیراو میں تبدیل کر دیں گے۔اس موقع پر کراچی بار کے صدر نعیم قریشی نے کہا کے الیکٹرک کے خلاف پورے کراچی میں جماعت اسلامی نے آواز بلند کی ہے ہم کے الیکٹرک کے خلاف اس مہم میں جماعت اسلامی کا ساتھ دیں گے

متعلقہ عنوان :