دودھ کی فی لٹر قیمت 85روپے مقرر کرنے کے خلاف ڈیری فارمرایسوسی ایشن کی درخواست پر مئیر کراچی اور کمشنر کراچی سے جواب طلب

جمعہ 28 اپریل 2017 16:50

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اپریل2017ء) سندھ ہائی کورٹ نے کراچی میں دودھ کی فی لٹر قیمت 85روپے مقرر کرنے کے خلاف ڈیری فارمرایسوسی ایشن کی درخواست پر مئیر کراچی اور کمشنر کراچی سے جواب طلب کرلیا ہے۔جمعہ کو سندھ ہائی کورٹ جسٹس منیب اختر کی سربراہی میں قائم دورکنی نے ڈیری فارمرز ایسوسی ایشنز کی جانب سے دودھ کی قیمتیں کم مقرر کرنے کیخلاف دائر درخواست کی سماعت ہوئی۔

عدالت میں دائر درخواست میں ڈیری فارمرز ایسوسی ایشنز نے موقف اختیار حقائق کو نظر انداز کرکے نوٹی فیکیشن جاری کیا گیا۔

(جاری ہے)

،نوٹی فیکشن میں85 فی لیٹر قیمت مقرر کی گئی ہے جبکہ ڈیری فارمرز کی لاگت 87 روپے فی لیٹر بنتی ہے۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ منافع کے ساتھ ڈیری فارمرز کے لئے دودھ کی قیمت 94 روپے فی لیٹر مقرر کی جائے ،اس سے قبل ڈیری فارمرز کی لاگت پہلے 73.50 روپے تھی جو اب بڑھ کر 87 روپے ہوچکی ہے ۔

درخواست کے مطابق ڈیری فارمرز کی آواز دبانے کے لئے جھوٹی ایف آئی آر بھی درج کی گئیں۔ عدالت نے ڈیری فارمرز ایسوسی ایشنز کی درخواست پر دودھ کی قیمت 85 روپے فی لیٹر مقرر کرنے ہر مئیرکراچی اور کمشنرکراچی سے جواب طلب کرلیا۔عدالت نے سیکرٹری زراعت، لائیواسٹاک اور بیورو آف سپلائی سے بھی معاملہ پر جواب طلب کرلیا ہے۔

متعلقہ عنوان :