سمندری حدودد کی خلاف ورزی کرنے پر کراچی کی مقامی عدالت نے 29 بھارتی ماہی گیروں کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل روانہ کردیا

جمعہ 28 اپریل 2017 16:50

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اپریل2017ء) سمندری حدودد کی خلاف ورزی کرنے پر کراچی کی مقامی عدالت نے 29 بھارتی ماہی گیروں کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل روانہ کرتے ہوئے تفتیشی افسرکو ملزمان کے خلاف چالان پیش کرنے کا حکم دے دیاہے ۔

(جاری ہے)

جمعہ کو کراچی کی مقامی عدالت میں ڈاکس پولیس کی جانب سے پاکستانی سمندری حدود کی خلاف ورزی کرنے پر 29 بھارتی ماہی گیروں کو پیش کیا،پولیس کی جانب سے عدالت کو بتایا گیا کہ گزشتہ روز میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی نے سمندر حدود کی خلاف ورزی پر 29 بھارتی ماہی گیروں کو حراست میں لیا۔

ملزمان کے خلاف فارن ایکٹ کی خلاف ورزی اور دیگر دفعات کے تحت کیسز تھانہ ڈاکس میں درج کئے گئے ہیں عدالت نے ملزمان کو عدالتی تحویل میں جیل بھیجنے کا حکم دے دیا جبکہ پولیس کو ملزمان کے خلاف مقدمے کا چالان جمع کرانے کا حکم دیتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔

متعلقہ عنوان :