سندھ ہائی کورٹ نے منظور کالونی میں جھگیاں ختم کرانے سے متعلق حکم پر عملدرآمد روکتے ہوئے فریقین سے 8مئی تک جواب طلب کرلیا

جمعہ 28 اپریل 2017 16:50

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اپریل2017ء) سندھ ہائی کورٹ نے منظور کالونی میں جھگیاں ختم کرانے سے متعلق حکم پر عملدرآمد روکتے ہوئے فریقین سے 8مئی تک جواب طلب کرلیا ہے ۔جمعہ کو سندھ ہائیکورٹ میں منظور کالونی سے جھگیاں ختم کرانے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی ۔عدالت میں درخواست گزاروں کی جانب سے وکیل صفائی کا کہنا تھا کہ سندھ کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والی100 سے زائد خاندان 40 سالوں سے رہائش پزید ہیں۔

(جاری ہے)

جسٹس ندیم اختر کی بینچ نے 23 اپریل تک جھگیاں ختم کرانے کا حکم دیا تھا اگر یہ جھگیاں ختم کردی گئیں تو 100 سے زائد خاندان دربدر ہو جائیں گے۔ عدالت میں اس وقت درخواست گزار نے غلط بیانی کر کے جسٹس ندیم اختر کی بینچ سے جھگیاں ختم کرانے کا آرڈر پاس کرایا۔ درخواست گزار وہاں پر پلازہ قائم کرنا چاہتا ہے، جس پر دو رکنی بینچ نے جسٹس ندیم اختر کے حکم پر جھگیاں ختم کرانے پر عملدرآمد روکنے کا حکم دیتے ہوئے فریقین سے 8 مئی تک جواب طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی

متعلقہ عنوان :