عدالت نے ڈی آئی جی پشاور کے بیٹے کے قتل میں نامزد ملزم کو 11مئی تک جوڈیشل ریمانڈ پر جیل روانہ کردیا

جمعہ 28 اپریل 2017 16:50

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اپریل2017ء) کراچی کی مقامی عدالت نے ڈی آئی جی پشاور کے بیٹے کے قتل میں نامزد ملزم کو 11مئی تک جوڈیشل ریمانڈ پر جیل روانہ کردیا ہے ۔جمعہ کو جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں پولیس نے ڈی آئی جی انسپکشن اینڈ انکوائریز پشاور کے بیٹے کے قتل کیس میں نامزد ملزفقیر محمد کو جسمانی ریمانڈ کی مدت پوری ہونے پر پیش کیا۔

(جاری ہے)

عدالت نے ملزم فقیر محمد کو11 مئی تک جوڈیشل ریمانڈ پر جیل روانہ کرتے ہوئے تفتیشی افسر کو مقد مے کا چالان پیش کرنے کا حکم دیا۔بعدازاں عدالت نے مزید کارروائی ملتوی کردی۔ پولیس کے مطابق فقیرمحمد جو کہ ڈی آئی جی انسپکشن اینڈ انکوائریز پشاورکے بیٹے گھر پر محافظ تھا۔ملزم نے مقتول نوجوان 27 سالہ عمیر شہاب کو گلے میں پھندا لگا کر قتل کیا۔ملزم سے آلہ قتل بھی برآمد کرلیا گیا ہے۔ملزم کیخلاف قتل کا مقدمہ تھانہ درخشاں میں درج ہے۔

متعلقہ عنوان :