جاپانی سرمایہ کاروں کی مختلف شعبوں میں دلچسپی خوش آئند ہے،گورنر سندھ
جمعہ 28 اپریل 2017 16:50
(جاری ہے)
ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے گورنر ہائوس میں جاپان کی مٹسوبشی کارپوریشن کے وفد جس کی قیادت کارپوریشن کے سینئر ایگزیکٹیو نائب صدر ایچی تنابی کر رہے تھی ، سے ملاقات میں کیا ۔
اس موقع پر مٹسوبشی کا رپوریشن کے پاکستان میں چیف ایگزیکٹیو آفیسر Kimihid Ando بھی موجود تھے ۔ ملاقات میں مختلف شعبوں میں اقتصادی تعاون ،صوبہ میں سرمایہ کاری کے مواقعوں اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔ گورنر سندھ نے مزید کہا کہ جغرافیائی اہمیت کے باعث نہ صرف جنوبی ایشیاء بلکہ پوری دنیا کے امن کے لئے پاکستان کا کردار نہایت اہم ہے، بڑے صنعتی مراکز اور کاروباری اداروں کے باعث کراچی کو ملک کا معاشی حب ہونے کا اعزاز حاصل ہے کراچی بے پناہ استعداد کا حامل شہر ہے جہاں کا پر کشش ماحول ، تعلیم یافتہ ،کم لاگت ، تجربہ کار اور ہر وقت دستیاب افرادی قوت سرمایہ کاروں کے لئے منفرد اہمیت کی حامل ہیں اس شہر کی خاص بات سرمایہ کاری کے فوری فوائد بھی شامل ہے ،جاپان کے سرمایہ کار امن و امان کی بہتری اور سرمایہ کاری کے مواقعوں سے بھرپور فائدہ اٴْٹھائیں،غیر ملکی سرمایہ کاروں کی آمد سے پاکستان کا مثبت تاثر اجاگرہوگا۔ انہوں نے کہا کہ دورنوں ممالک کے مابین باہمی تجارت میں مزید اضافہ کے لئے جامع کوششوں کی ضرورت ہے،مٹسوبشی اپنے معیار اور کارکردگی کے باعث پاکستان میں جانا پہچانا نام ہے۔ ملاقات میں وفد نے گورنر سندھ کو یقین دلایا کہ صوبہ میں مختلف شعبوں میں مزید سرمایہ کاری کریں گے، و اضح رہے کہ مٹسوبشی کارپوریشن دنیا کی بڑی کمپنیوں میں سے ایک ہے اور یہ پہلا موقع ہے کہ اتنا اعلیٰ سطحی وفد پاکستان کا دورہ کر رہا ہے۔مزید اہم خبریں
-
پابند سلاسل خواتین کیلئے ریلی نکالنا چاہتے ہیں، یہ قیدی وین کے دروازے کھولے کھڑے ہیں، عمرایوب
-
پڑوسیوں میں مخاصمانہ رویہ رکھنے والے ممالک کی وجہ پاکستان کو مضبوط دفاعی صلاحیتوں کی ضرورت ہے ،سردار مسعود خان
-
مذہبی سیاحت کو فروغ دے کر سکھوں سمیت مذہبی مقامات پر غیر ملکیوں کو راغب کیا جاسکتا ہے ، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی
-
سینٹ ، صدر کے مشترکہ اجلاس سے خطاب پر شکریہ ادا کرنے کی تحریک منظور
-
منفی پروپیگنڈا، ترقی و خوشحالی کیلئے کام کرنے سے نہیں روک سکتا، آرمی چیف
-
وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق سے کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی میں برطانیہ کی معروف جامعات کے وفد کی ملاقات
-
بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی کا اجلاس 29 اپریل کو ہوگا
-
پاکستانی کمپنی کو یو اے ای کی کمپنی سے بڑا آرڈر مل گیا
-
جوڈیشل عدالت نے محمود خان اچکزئی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے
-
غزہ پالیسی: امریکی محکمہ خارجہ کی ایک ترجمان مستعفٰی
-
نادرا کی جانب سے 3 کروڑ اسمارٹ کارڈز کی خریداری میں بے ضابطگیوں کا انکشاف
-
اسٹیٹ بینک کی مارکیٹ سے ریکارڈ 4.2 ارب ڈالر کی خریداری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.