روئی کے آفیشل اسپاٹ ریٹس 6 ہزار 700 روپے اور 7 ہزار 180 روپے پر بند

جمعہ 28 اپریل 2017 16:50

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 اپریل2017ء) روئی کے آفیشل اسپاٹ ریٹس برائے 37.324 کلو گرام اور 40 کلوگرام کے بھائو میں استحکام رہا۔

(جاری ہے)

کراچی کاٹن ایسوسی ایشن سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق جمعہ کو روئی کی فصل 2016-17ء کے آفیشل اسپاٹ ریٹس برائے 37.324 کلو گرام کے نرخ گذشتہ کاروباری روز کے بھائو 6 ہزار 700 روپے اور 40 کلوگرام کے ریٹس 7 ہزار 180 روپے پر برقرار رہے۔ اسی طرح 37.324 کلوگرام کے بھائو 135 روپے اندرون ملک اخراجات کے ساتھ 6 ہزار 835 روپے اور 40 کلوگرام کے ریٹس 145 روپے اندرون ملک اخراجات کے ساتھ 7 ہزار 325 روپے پر بند ہوئے۔