پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج میں 3.912 بلین روپے کے سودے

جمعہ 28 اپریل 2017 16:50

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 اپریل2017ء) پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج (پی ایم ای ایکس) میں 3.912 بلین روپے کے سودے ہوئے۔ جمعہ کو پی ایم ای ایکس سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق پی ایم ای ایکس کموڈٹی انڈیکس 2984 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔ مجموعی طور پر میٹلز، انرجی اور کوٹس/فاریکس کے 3.912 بلین روپے مالیت کے سودے ہوئے۔

(جاری ہے)

سودوں کی مجموعی تعداد 11858 رہی۔ سب سے زیادہ سودے کرنسیزکے بذریعہ کوٹس ہوئے جن کی مالیت 1.389 بلین روپے رہی جبکہ سونے کے سودوں کی مالیت 1.365 بلین روپے، ڈبلیو ٹی آئی خام تیل کے سودوں کی مالیت 841.224 ملین روپے، چاندی کے سودوں کی مالیت 258.812 ملین روپے، کاپر کے سودوں کی مالیت 49.839 ملین روپے اور برینٹ خام تیل کے سودوں کی مالیت 7.751 ملین روپے رہی۔

متعلقہ عنوان :