امریکی ڈالر، سعودی ریال اور اماراتی درہم کی قدروں میں استحکام، یورو کی قدر میں کمی، برطانوی پائونڈ کی قدر میں اضافہ

جمعہ 28 اپریل 2017 16:50

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 اپریل2017ء) پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر، سعودی ریال اور اماراتی درہم کی قدروں میں استحکام رہا جبکہ یوروکی قدر میں مندی ریکارڈ کی گئی تاہم برطانوی پائونڈ کی قدر میں تیزی کا رجحان رہا۔ جمعہ کو امریکی ڈالر، سعودی ریال اور اماراتی درہم اپنی گذشتہ کاروباری روز کی قدروں پر مستحکم رہے جبکہ یورو کی قدر میں 46 پیسے کی کمی رونماء ہوئی تاہم برطانوی پائونڈ کی قدر میں 52 پیسے کا اضافہ ہوگیا۔

(جاری ہے)

نیشنل بینک آف پاکستان سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق امریکی ڈالر گذشتہ کاروباری روز کی قیمت فروخت 105.75 روپے اور قیمت خرید 103.24 روپے پر برقرار رہا۔ اسی طرح خلیجی ممالک کی اہم کرنسی سعودی ریال بھی قیمت فروخت 28.06 روپے اور قیمت خرید 26.40 روپے جبکہ اماراتی درہم قیمت فروخت 28.79 روپے اور قیمت خرید 26.39 روپے پر بند ہوئے۔ مزیدبرآں یورپین ممالک کی اہم کرنسی یورو کی قیمت فروخت 115.38 روپے سے کم ہو کر 114.92 روپے اور قیمت خرید 112.65 روپے سے کم ہو کر 112.20 روپے رہ گئی۔ دریں اثناء برطانوی پائونڈ قیمت فروخت 136.05 روپے سے بڑھ کر 136.57 روپے اور قیمت خرید 132.83 روپے سے بڑھ کر 133.34 روپے ہوگئی۔

متعلقہ عنوان :