مرکزی بینک نے بینکنگ سسٹم میں 1190 ارب روپے شامل کر دیئے

جمعہ 28 اپریل 2017 16:50

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 اپریل2017ء) اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے اوپن مارکیٹ آپریشن کے تحت بینکنگ سسٹم میں 1190 ارب روپے شامل کر دیئے۔ تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے جمعہ کو اوپن مارکیٹ آپریشن کے تحت بینکنگ سسٹم میں 7 روز کے لئے 5.81 فیصد سالانہ ریٹ آف ریٹرن کے حساب سے 1190 ارب روپے شامل کر دیئے۔

(جاری ہے)

اوپن مارکیٹ آپریشن میں پیش کردہ بولی کی رینج 5.87 فیصد تا 5.78 فیصد سالانہ کے حساب سے 1257 ارب 25 کروڑ روپے مقرر کی گئی تھی۔ نیلامی میں 27 بولی دہندگان نے شرکت کی جن میں سے 26 بولی دہندگان کی پیشکشوں کو منظور کر لیا گیا۔ مرکزی بینک نے 5.81 فیصد کے حساب سے پیش کردہ کل رقم 199 ارب روپے میں سے پروریٹا کی بنیاد پر 136 ارب 75 کروڑ روپے منطور کئے۔