کامرس ڈیسک)

بی بی اے بڈ ریٹس 0.9128 فیصد سالانہ اور انٹریسٹ کی ادائیگی کے لئے 1.6718 فیصد سالانہ مقرر

جمعہ 28 اپریل 2017 16:50

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 اپریل2017ء) فائنانشل مارکیٹس ایسوسی ایشن آف پاکستان (ایف ایم اے پی) کے مطابق فارن کرنسی اکائونٹس اسکیم کے تحت 3 ماہ اور اس سے زیادہ مگر 6 ماہ سے کم مدت کے لئے امریکی ڈالر میں کھولے گئے اکائونٹ پر 28 اپریل کے لئے بی بی اے بڈ ریٹس 0.9218 فیصد سالانہ مقرر کیاگیا ہے جبکہ مجاز ڈیلرز کے انٹریسٹ کی ادائیگی کے لئے زیادہ سے زیادہ ریٹ 1.6718 فیصد سالانہ مقرر کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

جمعہ کو جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق برطانوی پائونڈ میں کھولے گئے اکائونٹ پر بی بی اے بڈ ریٹس 0.0745 فیصد سالانہ اور انٹریسٹ کی ادائیگی کے لئے زیادہ سے زیادہ ریٹس 0.8245 فیصد سالانہ مقرر کیا گیا ہے۔ اسی طرح یورو میں کھولے گئے اکائونٹ پر بی بی اے بڈ ریٹس 0.1107 فیصد سالانہ اور انٹریسٹ کی ادائیگی کے لئے زیادہ سے زیادہ ریٹس 0.8607 فیصد سالانہ مقرر کیا گیا ہے۔