وزیر اعلیٰ پنجاب کے احکامات کے مطابق کسانوں سے ایک ایک دانہ گندم خریدا جائے گا،امانت اللہ شادی خیل

جمعہ 28 اپریل 2017 17:01

وزیر اعلیٰ پنجاب کے احکامات کے مطابق کسانوں سے ایک ایک دانہ گندم خریدا ..
لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 اپریل2017ء) صو بائی وزیرآبپاشی و چیئرمین پیڈا امانت اللہ شادی خیل نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب نے گندم خریداری مہم کیلئے پالیسی وضع کرکے صوبائی وزراء،ڈویژنوں کے کمشنرز اور تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کو فراہم کر دی ہے، جس کے تحت صوبہ کے تمام اضلاع میں ڈسٹرکٹ پروکیورمنٹ سپروائزری کمیٹیاں‘ تحصیل کمیٹیاں اور سنٹر کمیٹیاں تشکیل دے دی گئی ہیں ،تمام ڈویژنوں کے کمشنرز اپنے متعلقہ اضلاع میں گندم خریداری مہم کی براہ راست نگرانی اور سپرویژن کریں گے،صوبائی وزیر نے کہا ہے کہ وہ اس ضمن میں خود بھی گندم مراکز کا دورہ کریں گے،پنجاب بھر میں382گندم خریداری مراکز قائم کیے گئے ہیں جبکہ امسال 2017-18میں گندم خریداری میں آڑھتی مڈل مین کا کردار یکسر ختم کر دیا گیا ہے،انہوں نے کہا کہ لاہور ڈویژن میں گندم خر یداری کے لیے 41مراکز قائم کیے گئے ہیں، انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے وژن اور احکامات کے مطابق گندم خریداری مہم کے سلسلہ میں کسانوں سے ایک ایک دانہ گندم خریدا جائے گا ،گندم خریداری مراکز پر نظم و ضبط بر قرار رکھنے کیلئے ضلعی پولیس افسران نفری تعینات کی گئی ہے، انہوں نے فوڈ افسران کو ہدایت کی کہ وہ مانیٹرنگ کمیٹیوں کے ساتھ مل کر گندم خریداری مراکز پر زمینداروں اور کسانوں کیلئے ٹھنڈے پانی ‘ ٹینٹوں اور بیٹھنے کے مناسب انتظامات کو یقینی بنائیں۔

متعلقہ عنوان :