دبئی میں ’’اڑن ٹیکسی‘‘ کا آغازسال2020ءتک ہوجائے گا، روڈزاینڈٹرانسپورٹ اتھارٹی

جمعہ 28 اپریل 2017 16:37

دبئی میں ’’اڑن ٹیکسی‘‘ کا آغازسال2020ءتک ہوجائے گا، روڈزاینڈٹرانسپورٹ ..
دبئی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔28اپریل2017ء):۔ آرٹی اے دبئی روڈزاینڈٹرانسپورٹ اتھارٹی نے بروزبدھ ایک جاری کردیا اعلامیہ میں کہا ہے کہ سال2020ء تک شہر میں ’’فلائینگ فلائیٹس ‘‘کاافتتاح کردیاجائےگا۔

(جاری ہے)

گلف نیوز کی تفصیلات کے مطابق روڈزاینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی مایہ ناز ٹرانسپورٹ کمپنی اوبر کے اشتراک سے ان فلائٹس کے ٹیسٹ کا آغازکرے گی۔ جب کہ ان کےآغازکیلئے مشترکہ کام کا آغاز بھی ہوچکا ہے۔ اوبر کےمطابق پہلے نیٹ ورک کا آغاز2020ءتک ہوجائےگا۔ اوبر متحدہ عرب امارات کے مینیجر کرس فری کا کہنا ہے کہ آرٹی کے باہمی اشتراک سے ایک سستے ، تیز ترین ، آسان مستقبل کا آغاز ہونے جارہرہا ہے۔جس کے ذریعےلوگ ایک بٹن کے اشارے سے شہروں کے اندراورباہرسفرکرسکیں گے۔